مستونگ دھماکے میں شہید ڈی ایس پی محمد نواز گشکوری کون تھے؟

جمعہ 29 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

دہشتگردوں نے ایک بار پھر بلوچستان کو لہو لہو کردیا۔ صوبے کے اہم ضلعے مستونگ میں جمعہ کی صبح 12 ربیع الاول کے جلوس کے قریب زور دار خودکش دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں درجنوں افراد جاں بحق ہوگئے۔ آئی جی پولیس بلوچستان عبدالخالق شیخ کے مطابق دھماکے میں ڈی ایس پی محمد نواز گشکوری سمیت 3 پولیس اہلکار جانبحق ہوئے ہیں۔

محمد نواز گشکوری نے یکم جنوری 1966 میں بلوچستان کے علاقے سبی میں آنکھ کھولی۔ اپنی گریجوایشن مکمل کرنے کے بعد محمد نواز گشکوری نے 2 اپریل 1988 میں محکمہ پولیس میں بطور اے ایس آئی شمولیت اخیتار کی۔

پانچ سال بطور اے ایس آئی اپنی ذمہ داریاں سر انجام دینے کے بعد انہیں 27 نومبر 1993 کو سب انسپکٹر کے عہدے پر ترقی دی گئی۔ محمد نواز گشکوری  5 اگست 2006 میں انسپیکٹر جبکہ 9 جون 2015 کو ڈی ایس پی کے عہدے پر فائز ہوئے۔

اپنی سروس کے دوران انہوں نے جھل مگسی، ڈھاڈر، باگ، کوئٹہ، زیارت، نصیر آباد، ہرنائی اور کوہلو میں اپنے فرائض سر انجام دیے۔ جبکہ 26 مئی 2023 کو بطور ڈی ایس پی مستونگ تعیناتی حاصل کی۔

آئی جی پولیس بلوچستان عبدالخالق شیخ کے مطابق بہادر ڈی ایس پی نے خود کش بمبار کو جلوس میں جانے سے روکتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی میں 45 روز کی توسیع پر اتفاق

ڈیزل اور پیٹرول کی فی لیٹر قیمتوں میں 5،5 روپوں کی کمی کردی گئی

امریکا نے پولینڈ میں 4 ہزار فوجیوں کی تعیناتی کا منصوبہ منسوخ کردیا

فاطمہ ثنا کا ایک اور سنگ میل: صرف 15 گیندوں پر نصف سینچری بناکر ٹی 20 کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا

ڈاکٹر انعم فاطمہ پر ٹرولنگ، پی ٹی آئی کا خواتین کے ساتھ رویہ ایک بار پھر آشکار

ویڈیو

کوکین کوئین کے خلاف اگر منشیات اور اسلحہ رکھنے کا جرم ثابت ہوجائے تو مجموعی طور پر کتنی سزا ہوسکتی ہے؟

امریکا چین مذاکرات میں تجارت پر بات، اور روبیو کے نام سے جڑا دلچسپ معاملہ، آبنائے ہرمز بھی زیرِ بحث

پاکستان کا پہلا پانڈا بانڈ اجرا، وزیر خزانہ نے چین کے ساتھ مالی تعاون کو تاریخی سنگ میل قرار دے دیا

کالم / تجزیہ

جب محافظ ہی زہر فروشوں کے نگہبان بن جائیں

کبھی آپ نے ‘ناکامی’ کی تقریب منائی ہے؟

زخمی کھلاڑی کی شاندار اننگز