زارا نور عباس کو اللہ کے گھر کی پھر یاد ستانے لگی، گزشتہ سال کی تصاویر شیئر کردیں

ہفتہ 30 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

زارا نور عباس نے پاکستان کی شوبز میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے، انہوں نے کئی بلاک بسٹر ڈراموں اور فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں، لوگ ان کے شوخ مزاج، دل کو بھاہ جانے والے اسٹائل اور دلفریب شخصیت کے دیوانے ہیں، یہی وجہ ہے کہ صرف انسٹا گرام پر ان کے 6.4 ملین فالورز ہیں۔

آپ کو یاد ہو گا کہ زارا نے گزشتہ سال دسمبر میں اپنے شوہر اسد صدیقی اور والدہ سینئر اداکارہ اسماء عباس کے ہمراہ عمرہ کی سعادت حاصل کی تھی اور اپنے انسٹاگرام پر کچھ تصاویر بھی شیئر کی تھیں۔

حال ہی میں زارا کے دل میں ایک مرتبہ پھر اللہ کے گھر حاضری دینے کی خواہش جاگی ہے، اپنے انسٹا گرام پر انہوں نے عمرہ کی سعادت دوبارہ حاصل کرنے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے گزشتہ سال عمرہ کے دوران لی گئی چند مزید تصاویر شیئر کی ہیں اورہر تصویر کے ساتھ اپنے دلی جذبات کا اظہار بھی کیا ہے۔

زارا نے لکھا، ’سعودی عرب میں میرا زندگی کا تجربہ انتہائی خوبصورت تھا جسے حقیقت میں بیان نہیں کیا جاسکتا، میں اسے بہت یاد کرتی ہوں اور میرے دل میں روزانہ اس کی تڑپ پیدا ہوتی ہے، یہ ایک ایسی جگہ ہے جو شفاء دینے کی طاقت رکھتی ہے، ایک ایسی جگہ جو آپ کی زندگی میں بہت زیادہ مثبت تبدیلیاں لاتی ہے‘۔

زارا نے لکھا کہ ان کی والدہ کا ساتھ رہنا ان کے لیے اس سفر کے پسندیدہ پہلوؤں میں سے ایک تھا۔ اپنی والدہ کے ساتھ روایتی عرب لباس میں لی    گئی ایک تصویر پر انہوں نے لکھا کہ آج اپنے لباس کے انتخاب کے ساتھ ساتھ تصویریں بنانے کا بھی موقع ملا۔ انہوں نے اپنی شادی کے موقع پر ہوٹل کی جانب سے ملنے والا خصوصی عربی لباس اور دیگر تحائف کی بھی تصویر شیئر کی۔

اپنے کیمرے سے لی گئی خانہ کعبہ کی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے زارا نے لکھا، ’یہ آخری بار تھا جب میں نے خانہ کعبہ کو اپنی آنکھوں سے دیکھا، میں اللہ تعالیٰ سے وعدہ کرتی ہوں کی میں یہاں دوبارہ جلد آؤں گی انشا اللہ‘۔

زارا نے تصاویر کے علاوہ چند ویڈیوز بھی شیئر کی تھیں، ایک ویڈیو میں زارا کے شوہر اسد صدیقی کو ایک دکاندار روایتی عرب عمامہ پہنا رہا ہے، زارا نے اس موقع پر لکھا، ’ہم نے انہیں (اسد صدیقی کو) عربی لباس پہنایا تاکہ اس ماحول کو ہم زیادہ محسوس کرسکیں۔

ایک ویڈیو میں زارا نے خانہ کعبہ میں جاری بارش کا خوبصورت منظر دکھایا اور لکھا کہ عمرہ کے دوران موسم نہایت خوشگوار تھا اور اس دوران بارش ہوتی رہی۔

زارا نے گاڑی میں سفر کے دوران بھی ایک ویڈیو بنائی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سڑک پر ٹریفک رواں دواں ہے، اس ویڈیو کے بارے میں انہوں نے لکھا کہ اپنے سفر میں ہم نے اللہ کے عشق میں ڈوبےعظیم فنکاروں کی آواز میں کلام سنا اور اس بات کو سمجھا کہ دنیا میں اللہ کی محبت زیادہ کوئی اور محبت نہیں ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سعودی عرب میں نایاب ریم غزال کی جنگلی ماحول میں افزائشِ نسل دوبارہ شروع

پاکستان کی کامیاب سفارتکاری دنیا بھر میں تسلیم، مسئلہ کشمیر ہماری خارجہ پالیسی کا بنیادی ستون ہے، رانا قاسم نون

معروف اداکارہ محض 35 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں

پاکستان اور برطانیہ میں اقتصادی تعاون بڑھانے پر اتفاق، اصلاحات اور علاقائی استحکام پر تفصیلی تبادلۂ خیال

وزیرِ خزانہ اور برطانوی وزیر ہمیش فاکنر کے درمیان علاقائی صورتحال سمیت اقتصادی منظرنامے پر تبادلۂ خیال

ویڈیو

امریکا اور ایران کے درمیان معاملات طے، بلوچستان کے کاروبار پر اس کے کیا اثرات ہوں گے؟

خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی کے بڑھتے اندرونی اختلافات سے پشاور کے عوام پریشان

ایران امریکا فریم ورک معاہدہ کیا ہے اور آئندہ ہونے والے تکنیکی مذاکرات میں کیا طے ہو گا؟

کالم / تجزیہ

امن معاہدہ اور پاکستان

پنجاب کا حق، ایتھے رکھ

سرحدوں سے ماورا یاری: سید بابر علی اور ہرچرن سنگھ