سانحہ مستونگ: بلوچستان میں شٹر ڈاؤن ہڑتال، جاں بحق افراد کی تعداد 60 ہو گئی

اتوار 1 اکتوبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سانحہ مستونگ کے خلاف بلوچستان میں شٹر ڈاؤن ہڑتال جاری ہے۔ سانحے کو آج تیسرا روز ہو چکا ہے۔ سرکاری اعلان پر آج بھی سرکاری عمارتوں پر پرچم سرنگوں ہے۔ جاں بحق افراد کی تعداد 60 تک پہنچ گئی ہے۔

بلوچستان میں ہڑتال کی کال اتحاد اہلسنت بلوچستان کی جانب سے دی گئی ہے۔ کوئٹہ سمیت صوبے کے بیشتر اضلاع میں تجارتی مرکز، دوکانیں، مارکیٹیں بند ہیں۔

نگراں حکومت کی جانب سے 3 روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا تھا جس کے تحت آج تیسرے روز بھی سرکاری عمارتوں پر پرچم سرنگوں ہے۔ اتحاد اہلسنت بلوچستان کی کال پر احتجاجی مظاہروں اور ریلیوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp