معروف پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے دوسری شادی کس سے کی؟

پیر 2 اکتوبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ماہرہ خان کی شادی  ایک کاروباری شخصیت سلیم کریم کے ساتھ ہوئی۔ شادی کی تقریب میں دونوں خاندانوں کے چند انتہائی قریبی لوگوں نے شرکت کی۔

اداکارہ ماہرہ خان کی منیجر انوشے طلحہ خان کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری کی گئی تصاویر اور ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دلہن سفید  جوڑے میں ملبوس ہے، جبکہ دولہا نے سیاہ شیروانی اور پاجامہ پہن رکھا ہے۔

قبل ازیں ماہرہ خان نے ایک ٹیلی ویژن شو میں سلیم کریم کے ساتھ اپنی دوستی کی تصدیق کی تھیں۔

گزشتہ برس ماہرہ خان نے ثمینہ پیرزادہ کے ساتھ ایک خصوصی انٹرویو میں سلیم کریم سے اپنے تعلق کی تصدیق کی تھی۔

انٹرویو میں جب ثمینہ پیرزادہ نے سوال پوچھا کہ کیا ماہرہ خان کو محبت ہوگئی ہے تو اداکارہ نے مسکراتے ہوئے کہا تھا کہ ہاں شاید مجھے محبت ہوگئی ہے، لیکن میں اتنی آسانی سے اس حوالے سے بات نہیں کرسکتی کیوں کہ میں بہت شرمیلی ہوں۔

ثمینہ پیرزادہ نے اس دوران ماہرہ خان کو مبارکباد بھی دی اور سوال کیا کہ کیا وہ اس شخص کو جانتی ہیں؟ جس پر ماہرہ خان کا کہنا تھا کہ ’ہوسکتا ہے آپ ان کو جانتی ہوں لیکن ان کا تعلق شوبز انڈسٹری سے نہیں ہے‘۔

اس پر جب ثمینہ پیرزادہ نے ماہرہ خان سے سوال کیا کہ کیا وہ نام بتانا چاہیں گی تو اس پر اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ نام نہیں بتانا چاہتی کیوں کہ یہ وہ خیال ہے جس کی حفاظت کو کرنا چاہتی ہیں۔

واضح رہے کہ ماہرہ خان کی یہ دوسری شادی ہے۔ پہلی شادی علی عسکری سے ہوئی جن  سے ان کا ایک بیٹا ’ اذلان‘ ہے۔ ان کی پہلی شادی  2007 میں ہوئی، قریباً 8 برس بعد 2015 میں طلاق پر منتج ہوئی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم