کوہ پیما نائلہ کیانی نے دنیا کی چھٹی بلند چوٹی بھی سر کرلی

پیر 2 اکتوبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستانی کوہ پیما نائلہ کیانی نے انتہائی غیر موافق حالات اور مخالف موسم کے ساتھ ناقابل یقین حد تک مشکل حالات میں ہمالیہ میں واقع دنیا کی چھٹی سب سے بلند چوٹی سر کر لی ہے۔

الپائن کلب آف پاکستان کے سیکریٹری حرار حیدری نا کوہ پیما نائلہ کیانی کو چو اویو وٹی سر کرنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ نائلہ کیانی کا عزم واقعی حیران کن ہے، کیوں کہ انہوں نے انتہائی خطرناک موسم میں ناقابل یقین حد تک مشکل حالات میں چو اویو فتح کی۔

حرار حیدر کے مطابق نائلہ کیانی کو 8 ہزار ایک سو 88 میٹربلند اس چوٹی کو سر کرنے میں 28 گھنٹے سے زیادہ وقت لگا۔

انہوں نے کہا کہ ہم سب اس غیر معمولی مہم جوئی سے نائلہ کی بحفاظت واپسی کی امید اور دعا کر رہے ہیں اور یہ تسلیم کرتے ہیں کہ یہ مارکس سرباز کی 8 ہزار میٹر کی 13 کامیابی ہے جبکہ نائلہ کیانی کی یہ 8 ہزار میٹر سے بلند 10 ویں چوٹی تھی جو انہوں نے سر کی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ کوہ پیمائی کے لیے نائلہ کیانی کی لگن قابل ستائش ہے اور ان کی کامیابیاں باقی کوہ پیماؤں کے لیے تحریک کا باعث ہیں۔

واضح رہے کہ چو اویو دنیا کی چھٹی سب سے اونچی چوٹی ہے اور یہ نیپال اور چین کے درمیان سلسلہ کوہ ہمالیہ میں واقع ہے۔

نائلہ کیانی نے اور کون سے پہاڑ سر کیے ہیں؟

نائلہ کیانی واحد پاکستانی خاتون کوہ پیما ہیں جنہوں نے 8 ہزار میٹر سے بلند 9 چوٹیاں سر کی ہیں۔ ان میں براڈ پیک(8047 میٹر)، اناپرانا(8091 میٹر)، کےٹو(8611 میٹر)، لہوسے(8516 میٹر)، گاشر برم 1( 8068 میٹر)، گاشر برم 2(8035 میٹر)، نانگا پربت(8125 میٹر) اور ماؤنٹ ایورسٹ (8849 میٹر) شامل ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp