کراچی: مولانا ضیاء الرحمان کے قتل کا معمہ حل ہوگیا، قاتل پکڑے گئے، پولیس

پیر 2 اکتوبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں گزشتہ ماہ قتل ہونے والے عالم دین اور جامعہ ابوبکر اسلامیہ کے مہتمم مولانا ضیاء الرحمان کے قتل میں ملوث 4 ملزمان گرفتار کرلیے گئے۔

تفتیشی  ذرائع کے مطابق مولانا ضیاء الرحمان کے قتل میں مبینہ طور پر ملوث ملزمان میں زبیر، یاسین، حق نواز گوپانگ اور عمیر شامل ہیں جبکہ پولیس کا دعویٰ ہے کہ ملزمان سے برآمد ہونے والا اسلحہ بھی واردات سے ملنے والے خولوں سے میچ کرگیا۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ گرفتار ملزمان نے مولانا ضیاء الرحمان کو موبائل فون چھینے کے دوران مزاحمت پر قتل کیا۔ مقتول نے واردات کے دوران ایک ملزم کو پکڑلیا تھا جس پر ملزمان نے ان پر فائرنگ کردی تھی۔ انہیں زخمی حالت میں اسپتال لے جایا گیا تھا لیکن وہ زخموں سے جانبر نہ ہوسکے تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان اسٹریٹ کرمنلز ہیں جبکہ ان  کی گرفتاری پریس کانفرس میں ظاہر کی جائے گی۔ اہل حدیث عالم دین مولانا ضیاء الرحمان 12 ستمبر کو گلستان جوہر میں فائرنگ سے جاں بحق ہوئے تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یوگنڈا کے آرمی چیف کا ترکیہ سے انوکھا مطالبہ، ایک ارب ڈالر اور ‘خوبصورت ترین دلہن’ مانگ لی

مالک سے مثالی محبت کرنے والا معمر ترین کبوتر ’شوگر‘ نہیں رہا، عمر کتنی تھی؟

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب امریکا پہنچ گئے، اہم ملاقاتیں

اسحاق ڈار کا ترک وزیر خارجہ ہاقان فیدان سے رابطہ، ترکیہ کی جانب سے پاکستان کی ثالثی کوششوں کی پزیرائی

پالتو کتوں کے مالکان کے لیے اہم وارننگ لیتھیم: بیٹری ان سے دور رکھیں

ویڈیو

عالمی معیشت میں بہتری: اسٹاک مارکیٹ اور سونے چاندی میں سرمایہ کاری کب کی جائے؟

لائیواسلام آباد امن مذاکرات:ٹرمپ کا بیشتر نکات پر پیشرفت کا اعلان، ایران اگلی نشستیں و رابطے جاری رکھنے پر تیار

امریکا اور ایران ایک میز پر، آگے کیا ہونے جا رہا ہے؟

کالم / تجزیہ

اسلام آباد مذاکرات کی کامیابی کے نمایاں پہلو

معرکۂ امن، اسلام آباد کی دہلیز پر بدلتی دنیا

وہیل چیئر پر دنیا کی سیاحت کرنے والی مہم جُو خواتین