لیموں کا استعمال کن غذاؤں کے ساتھ نقصان دہ ہوسکتا ہے؟

منگل 3 اکتوبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

انسانی صحت کے لیے لیموں کی افادیت اور اس کی کھانوں کا ذائقہ بڑھانے کی صلاحیت سے کوئی انکار نہیں کیا جاسکتا لیکن چند خوراک ایسی بھی ہیں جن کے ساتھ اس مفید پھل کو ملانا صحت پر منفی اثرات کا سبب بن سکتا ہے۔

لیموں وٹامن سی، اینٹی آکسیڈنٹس اور ضروری غذائی اجزاء پر مشتمل ہونے کی وجہ سے بڑے پیمانے پر استعمال کیا جاتا ہے لیکن اسے کچھ غذاؤں کے ساتھ استعمال کرنے سے گریز کرنا بہتر رہتا ہے کیوں کہ اس سے ان کھانوں کا ذائقہ متاثر ہونے کے علاوہ ہاضمے پر بھی برا اثر پڑسکتا ہے۔

آئیے جانتے ہیں کہ لیموں کو کھانے پینے کی کن اشیا کے ساتھ استعمال کرنے سے گریز کرنا چاہیے۔

دودھ

چوں کہ لیموں میں سئٹرک ایسڈ ہوتا ہے اس لیے اسے دودھ یا اس سے بنی دیگر غذاؤں کے ساتھ ملانے سے وہ ان اشیا کا ذائقہ بھی خراب کرسکتا ہے اور ساتھ ہی تیزابیت اور سینے میں جلن کا سبب بھی بن سکتا ہے۔

میٹھے پھل

لیموں کا ذائقہ تروتازہ ہوتا ہے جو تربوز اور پکی ہوئی اسٹرابیری جیسے پھلوں کی قدرتی مٹھاس پر حاوی ہوجاتا ہے۔

سبزیاں

جب لیموں کو پالک جیسی الکلائن سبزیوں پر چھڑکا جاتا ہے تو اس سے ان سبزیوں کا رنگ گہرا ہو جاتا ہے اور وہ اپنی متحرک سبز شکل کھو سکتی ہیں۔

خوشبودار مسالے

لیموں کا تیزابیت والا ذائقہ بسا اوقات کچھ تیز خوشبو والے مسالوں جیسے لونگ یا الائچی سے متصادم ہو سکتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp