کروڑوں کے کاروبار سے ایک ریڑھی تک پہنچنے والے تاجر کی کہانی

اتوار 28 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کاروبار میں اونچ نیچ کا تو سن رکھا تھا مگر گلگت سے تعلق رکھنے والا کروڑ پتی شخص کے ساتھ جو ہوا وہ بڑے بڑوں کی آنکھیں کھولنے کے لیے کافی ہے، کیونکہ دولت ہمیشہ رہنے والی چیز نہیں۔

عارف میر کا تعلق گلگت سے ہے اور وہ چائنا کاروبار سے منسلک تھے۔

وی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے عارف میر نے بتایا کہ جب چائنا کاروبار سے منسلک تھا تو سب کچھ ٹھیک چل رہا تھا، لاکھوں اور کروڑوں میں کاروبار چلتا تھا مگر یہ معلوم نہیں تھا کہ ایک دن مجھے ریڑھی لگانا پڑے گی۔

انہوں نے کہاکہ کورونا وائرس کی وجہ سے جب چائنا بارڈر بند ہوا تو حالات خراب ہونا شروع ہوگئے۔ ’کاروبار ختم ہونے کے بعد ریڑھی چلانا شروع کی، گرمیوں میں آئس کریم بیچتا تھا اور اب پلاؤ بنا کر فروخت کررہا ہوں‘۔

انہوں نے بتایا کہ میں محنت کرکے رزق حلال کما رہا ہوں، جس میں کسی قسم کی کوئی عار محسوس نہیں کررہا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp