’ایس آئی ایف سی‘ اجلاس: ملکی خزانے کو نقصان پہنچانے والے اداروں کی نجکاری تیز کرنے پر اتفاق

بدھ 4 اکتوبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ کی زیرِ صدارت خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کا چھٹا اجلاس ہوا جس میں سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے مختلف اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔

انوارالحق کاکڑ کی زیر صدارت اجلاس میں چیف آف آرمی اسٹاف، عبوری وفاقی کابینہ کے اراکین، چاروں صوبوں کے وزرائے اعلی اور متعلقہ اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

اجلاس کو کونسل کی گزشتہ اجلاس کے بعد سے آج تک ملک میں سرمایہ کاری کے فروغ اور کاروباری سہولیات کی فراہمی کے لیے اٹھائے گئے اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

مزید پڑھیں

اجلاس نے ملک میں سرمایہ کاری پر اثر انداز ہونے والے اقتصادی عناصر ،بشمول اصلاحاتی عمل میں تعطل اور شدید خسارے والے سرکاری اداروں کی نجکاری کے عمل کا بھی جائزہ لیا۔

اجلاس میں عوام کے وسیع تر مفاد اور ملکی خزانے کو مزید نقصان سے بچانے کے لیے ان قومی ملکیت والی کمپنیوں (SOEs) کی نجکاری کے عمل کو تیز کرنے پر اتفاق ہوا۔

کمیٹی نے سرمایہ کاری کے مقامی اور بین الاقوامی اداروں کے ساتھ سرمایہ کاری کے لیے طے شدہ اہداف کے حصول کے لیے اٹھائے گئے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

وزیرِ اعظم نے مختلف وزارتوں کی طرف سے ملک میں سرمایہ کاری کے فروغ اور ملکی معیشت کی بہتری کے لیے اقدامات کی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔

وزیرِ اعظم نے وزارتوں کو مرکزی حیثیت دیتے ہوئے ایسے اقدامات جاری رکھ کر ملکی معیشت کو درپیش چیلینجز پر قابو پانے کی اہمیت پر زور دیا۔

آرمی چیف نے ملکی معیشت کی بحالی و ترقی کے لیے پاک فوج کے حکومت کے ساتھ مکمل تعاون کے عزم کا اعادہ کیا۔

واضح رہے کہ اتحادی حکومت کے دور میں وزیراعظم شہباز شریف اور دیگر اسٹیک ہولڈرز نے مل کر خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کا قیام عمل میں لایا تھا جس کا مقصد ملک میں سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے اقدامات اٹھانا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کا شیڈول جاری، کون کس کے خلاف کھیلے گا؟

چمن میں دھماکا: 5 افراد جاں بحق، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی مذمت

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا کامیاب دورہ مکمل کرکے لندن پہنچ گئے

گوگل ڈاؤن: دنیا بھر میں جی میل، یوٹیوب، سرچ اور ڈرائیو متاثر

خواتین کے پیٹ کے گرد چربی کیوں بڑھتی ہے؟

ویڈیو

اسلام آباد میں اولمپئین ارشد ندیم کے نام سے شاہراہ منسوب کرنے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا شگفتہ انٹرویو

سعودی عرب اور پاکستان کسی بھی جارح کیخلاف ہمیشہ ایک رہیں گے، سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان

کالم / تجزیہ

پاک سعودی دفاعی معاہدہ، لڑائیوں کا خیال بھی شاید اب نہ آئے

سعودی پاکستان دفاعی معاہدے کی عالمی میڈیا میں نمایاں کوریج

چارلی کرک کا قتل