باب دوستی پر فائرنگ و شہادتیں: پاکستان کا افغانستان سے اہلکار کی حوالگی کا مطالبہ

بدھ 4 اکتوبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

حکومت پاکستان نے افغان حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ افغان سرحد پر پار سے فائرنگ کر کے 2 پاکستانیوں کو شہید کرنے والے ملزم کو ہمارے حوالے کیا جائے تاکہ اسے کیفر کردار تک پہنچایا جا سکے۔

نگراں وفاقی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک افغان سرحد پر پیش آنے والا فائرنگ کا واقعہ قابل مذمت ہے۔ پاکستان کی مسلح افواج دہشت گردوں کے خلاف لڑنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہیں، دہشت گردی کے خلاف جنگ ہم ہی جیتیں گے۔

سرفراز بگٹی نے اسلام آباد میں وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی، گوہر اعجاز، محمد علی کے ہمراہ پریس کانفرنس کی ہے۔

نگراں وفاقی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے کہا کہ آج چمن سرحد پر افغانستان کی طرف سے معصوم شہریوں پر فائرنگ کی گئی ہے جس کے نتیجے میں ایک 12 سالہ بچے سمیت 2 افراد شہید اور 2 زخمی ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہماری فورسز نے اس واقعہ پر تحمل کا مظاہرہ کیا، ایک ذمہ دار ریاست کا ایسا ہی مظاہرہ ہوتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم دہشت گردوں کے خلاف بھرپور طریقے سے لڑ سکتے ہیں اور اس جنگ کو جیت کرملک کے وجود کو دہشت گرد وں سے پاک کریں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp