وہ گلیاں جہاں سے حارث رؤف نے اپنی بولنگ شروع کی

جمعرات 5 اکتوبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ورلڈ کپ کا میلہ سج چکا ہے اور دنیا کے بہترین کھلاڑی اپنے ملک کی نمائندگی کے لیے بھارت میں جمع ہیں، جن میں سے ایک حارث رؤف بھی ہیں جو پاکستانی ٹیم کے اہم فاسٹ بولر ہیں، یہ کہا جائے کہ حارث رؤف کے بنا پاکستانی کرکٹ ٹیم ادھوری ہے تو غلط نہ ہو گا۔

فاسٹ بولر حارث رؤف کی زندگی اور کرکٹ کے آغاز کی بات کریں تو انہوں نے اپنی زندگی اور کرکٹ کا آغاز راولپنڈی کے ایک چھوٹے سے محلے ’ڈھوک بابو عرفان‘ سے کیا، حارث رؤف اپنے گھر کی چھت اور محلے کے گلیوں میں دوستوں کے ساتھ کرکٹ کھیلا کرتے تھے، آج بھی وہ گلیاں حارث رؤف کی یادوں سے بھرپور ہیں۔

حارث رؤف کی زندگی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ان کے چچا زاد بھائی عدیل رئیس نے وی نیوز کو بتایا ہے کہ حارث کا رویہ ہمیشہ سے کامیابی  حاصل کرنے والا تھا،صرف کھیل ہی نہیں وہ پڑھائی میں بھی بہت اچھے تھے۔

’ وہ 5 دن کالج جاتا تھا اور باقی کے 2 دن اتوار بازار میں مصالحہ جات کے اسٹال پر کام کرتا تھا تاکہ اپنی پڑھائی کے اخراجات پورے کر سکے، وہ ہر چیز میں بہت محنتی تھا، ماں باپ کی دعائیں بھی اس کے ساتھ تھیں۔‘

حارث رؤف کے ایک دوست کا کہنا ہے کہ وہ اور حارث اکھٹے کرکٹ کھیلا کرتے تھے، مجھے یہ یقین تھا کہ حارث کچھ نہ کچھ ضرور کرے گا کیوں کہ وہ ہمیشہ سے بہت محنتی انسان ہے، ایک دن ہمیں خبر ملی کہ حارث رؤف پی ایس ایل ٹرائل میں سیلیکٹ ہو گیا ہے لاہور قلندر کے لیے۔

گلی کے نکڑ پر موجود 90 برس پرانی دکان کے مالک نے وی نیوز سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ حارث بچن سے یہاں آتا تھا اور وہ زیادہ تر پاپڑ کھاتا تھا، اگر اسے موقع ملتا تو ایسے ہی اٹھا کر اکثر بھاگ جایا کرتا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ٹرمپ کی تقریب میں فائرنگ سے قبل پولیس کے تربیت یافتہ کتے نے حملہ آور کی نشاندہی کی تھی، رپورٹ

پی ایس ایل 11: محمد علی پر ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جرمانہ عائد

وزیرخارجہ اسحاق ڈار کا کویتی ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ، خطے کی بدلتی صورتحال پر تبادلہ خیال

شہریوں کے دل کھول کر عطیات، کراچی میں عوامی لائبریری بند ہونے سے بچ گئی

امریکا کا نیا دفاعی اقدام، پاکستان سمیت متعدد ممالک کے لیے 488 ملین ڈالر کا ایف 16 ریڈار سپورٹ معاہدہ 

ویڈیو

ٹرمپ کا کانگریس کو خط، ایران کے ساتھ مسلح کشیدگی کے خاتمے کا اعلان

پنجاب حکومت کی ’اپنا کھیت اپنا روزگار‘ اسکیم: لیہ کے بے زمین کسان کیا کہتے ہیں؟

ایندھن کی خریداری میں ہڑبونگ: عوام کی گھبراہٹ کتنی بجا، ملک میں ایندھن کتنا باقی؟

کالم / تجزیہ

صحافت بمقابلہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس: کون جیتے گا؟

امریکی دبدبہ

چندی گڑھ میں لاہوری