باتھ روم میں فالج ہونے کی وجہ کیا ہے؟

ہفتہ 7 اکتوبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جب ہم باتھ روم میں نہانے کے لیے داخل ہوتے ہیں تو سب سے پہلے اپنے سر اور بالوں کو بھگو دیتے ہیں جو نہیں کرنا چاہیے۔ یہ ایک غلط طریقہ ہے۔ اگر آپ پہلے سر میں پانی ڈالیں گے تو خون تیزی سے سر کی طرف اٹھتا ہے اور شریانیں دباؤ سے پھٹ سکتی ہیں۔ نتیجے کے طور پر، فالج ہوتا ہے اور پھر بندہ زمین پر گر جاتا ہے۔

سٹروک یا فالج ایک ایسا مرض ہے جس کے دوران دماغ کو نقصان پہنچتا ہے اور جسم کا کوئی حصہ مفلوج ہو جاتا ہے اور مناسب علاج اگر بروقت مل جائے تو کسی حد تک اس کے اثرات کو کم کیا جاسکتا ہے۔ فالج کو جتنا جلد پکڑ لیا جائے اتنا ہی اس کا علاج زیادہ مؤثر طریقے سے ہو سکتا ہے اور دماغ کو ہونے والا نقصان اتنا ہی کم ہوتا ہے کیوں کہ فالج کے دورے کے بعد ہر گزرتے منٹ میں آپ کا دماغ 19 لاکھ خلیات سے محروم ہوتا ہے۔

فالج میں عام طور پر ذہن تو مفلوج نہیں ہوتا مگر جسم کا کوئی حصہ اچانک کام کرنا چھوڑ سکتا ہے۔ اس صورت حال میں ہوش تو اکثر باقی رہتا ہے مگر جسم سے جوش اور ولولہ ختم ہو جاتا ہے۔ خود پر، اپنے جسم، اپنے بدن پر سے اختیار ختم ہو جاتا ہے۔ اپنی روزمرہ حاجات کے لیے بھی دوسروں کا محتاج ہونا پڑ جاتا ہے۔

پاکستان میں ہر سال ساڑھے 3 لاکھ سے زائد لوگ فالج کے حملے کا شکار ہوتے ہیں۔ ان میں سے قریباً 70 فیصد سے زیادہ لوگ فالج کی وجہ سے کسی بھی مستقل معذوری کا شکار ہو جاتے ہیں جبکہ قریباً 10 لاکھ لوگ فالج کے باعث کسی نہ کسی حوالے سے معذوری کا شکار ہیں۔ اسی طرح 10 سے 20 فیصد لوگ فالج کے حملے کی وجہ سے موت کے منہ میں بھی چلے جاتے ہیں۔

تحقیق کے مطابق نہانے کے دوران فالج کے باعث موت یا فالج کے کیسز میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔ ڈاکٹروں کے مطابق غسل کرتے وقت کچھ اصولوں پر عمل کرتے ہوئے نہانا چاہیے۔ اگر آپ صحیح اصولوں کے مطابق غسل نہیں کرتے ہیں تو آپ کی موت بھی ہوسکتی ہے۔ نہاتے وقت سر اور بالوں کو پہلے نہ بھگویں۔ کیونکہ انسانی جسم میں خون کی گردش ایک خاص درجہ حرارت پر ہوتی ہے۔ جسم کا درجہ حرارت باہر کے درجہ حرارت کے مطابق ہونے میں کچھ وقت لگتا ہے۔ ڈاکٹروں کے مطابق سر پر پانی سب سے پہلے خون کی گردش کی رفتار بڑھاتا ہے۔ اس وقت فالج کا خطرہ بھی بڑھ سکتا ہے۔ ضرورت سے زیادہ بلڈ پریشر دماغ کی شریانوں کو پھاڑ سکتا ہے۔

غسل کا صحیح طریقہ:

سب سے پہلے پاؤں بھگونے چاہئیں۔ پھر آہستہ آہستہ کندھے کو اوپر کی طرف بھگوئیں۔ ٹانگوں اور نچلے دھڑ پر پانی ڈالیں، سب سے آخر میں سر پر پانی ڈالنا چاہیے۔ یہ طریقہ ہائی بلڈ پریشر، ہائی کولیسٹرول اور درد شقیقہ کے شکار افراد کو ضرور اپنانا چاہیے۔ یہ اطلاع بزرگ والدین اور رشتہ داروں تک ضرور پہنچائیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لاہور میں ہیوی وہیکلز ڈرائیونگ ٹریننگ اسکول کا قیام، وزیر اعلیٰ پنجاب کا محفوظ سفر یقینی بنانے کا وژن

ملک کے شمال مشرق میں زلزلے کے جھٹکے، لوگ گھروں سے باہر نکل آئے

ڈیرہ اسماعیل خان: داناسر میں المناک ٹریفک حادثہ، ایک ہی خاندان کے 11 افراد جاں بحق

پاکستان اور بھارت کے مابین کرکٹ کے بڑے فائنلز، کس کا پلڑا بھاری رہا؟

پی ٹی سی ایل گروپ اور مرکنٹائل نے پاکستان میں آئی فون 17 کی لانچ کا اعلان کردیا

ویڈیو

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی