امام الحق ون ڈے میں تیز ترین 3 ہزار رنز بناکر دوسرے نمبر پر آگئے

منگل 10 اکتوبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹسمین امام الحق نے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں 3 ہزار رنز مکمل کرتے ہوئے ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کا ایک سنگ میل عبور کرلیا۔

امام الحق ون ڈے کرکٹ میں تیز ترین 3 رنز مکمل کرنے والے فخر زمان اور شائی ہوپ کے ساتھ مشترکہ طور پر دنیا کے دوسرے بلے باز بن گئے ہیں۔

انہوں نے منگل کو حیدرآباد میں سری لنکا کے خلاف ہونے والے ورلڈ کپ کے میچ میں اپنی 67 ویں ون ڈے اننگز میں یہ کارنامہ سرانجام دیا۔

ون ڈے کرکٹ میں تیز ترین 3 ہزار رنز کا ریکارڈ جنوبی افریقہ کے سابق کرکٹر ہاشم آملہ کے پاس ہے جنہوں نے 57 اننگز میں یہ سنگ میل عبور کیا تھا۔

پاکستان ٹیم کے اوپننگ بیٹر فخر زمان اور ویسٹ انڈین کرکٹر شائی ہوپ نے67 اننگز کھیل کر یہ اعزاز حاصل کیا ہوا ہے جبکہ بابر اعظم نے یہ کارنامہ 68 اننگز میں سرانجام دیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp