میاں نواز شریف کی آمد، بلوچستان میں کیا تیاریاں کی جارہی ہیں؟

جمعرات 12 اکتوبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ملک بھر یوں تو موسم ہر گزرتے دن کے ساتھ سرد ہوتا جارہا ہے لیکن انتخابات کی نوید سنتے ہی سیاسی گہما گہمی کے باعث سیاسی درجہ حرارت بڑھتا جارہا ہے۔ ایسے میں ایک سوال ہر عام و خاص کی زبان پر ہے کہ کیا نواز شریف وطن واپس آئیں گے یا نہیں۔

مسلم لیگ ن کی مرکزی قیادت کی جانب سے سابق وزیراعظم و پی ایم ایل این کے قائد میاں محمد نواز شریف کی وطن واپسی کا اعلان کردیا گیا ہے۔ پارٹی رہنماؤں کے مطابق روان ماہ کی 21 تاریخ کو میاں محمد نواز شریف لاہور پہنچیں گے۔ اس حوالے سے ملک بھر میں میاں محمد نواز کے استقبال کے لیے تیاریوں کا سلسلہ جاری ہے۔

بلوچستان سے 5 ہزار سے زائد کارکن لاہور کا رخ کریں

بلوچستان میں بھی مسلم لیگ ن کی صوبائی قیادت کی جانب سے بھی میاں محمد نواز شریف کی آمد کے لیے تیاریوں کا سلسلہ جاری ہے۔ وی نیوز سے بات کرتے ہوئے مسلم لیگ ن بلوچستان کے صدر شیخ جعفر مندوخیل نے بتایا کہ  نواز شریف کی وطن واپسی  سے متعلق بلوچستان کی سطح پر اعلی اجلاس منعقد کیا گیا۔ اس اجلاس میں لاہور ایئر پورٹ پر استقبال کے علاؤہ دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا

جعفر مندوخیل نے کہا کہ بلوچستان سے میاں محمد نواز شریف کے استقبال کے لیے 5 ہزار سے زائد کارکن روان ماہ کی 18 یا 19 تاریخ کو لاہور کا رخ کریں۔ قافلہ 2 حصوں میں لاہور کی جانب گامزن ہوگا۔

صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سے روانہ ہونے والا قافلہ بذریعہ اسپیشل ٹرین جبکہ صوبے کے دیگر اضلاع آنے والے کارکنان گاڑیوں میں ایک منظم قافلے کی صورت میں لاہور کی جانب روانہ ہوں گے۔

کارکنان کی خاطر تواضع

پرائیویٹ گاڑیوں کے ذریعے روانہ ہونے والا قافلہ مختلف مقامات پر آرام کرے گا۔ اس دوران کارکنان کے کھانے پینے کا مناسب انتظام کیا جائے گا۔ جبکہ پارٹی ترانوں سے ورکرز کا لہو گرمایا جائے گا۔ دوسری جانب بذریعہ ٹرین روانہ ہونے والے کارکنان کی بھی خاطر تواضع کی جائے گی۔

جعفر مندوخیل نے بتایا کہ 20 اکتوبر کو قافلہ لاہور پہنچ جائے گا۔ جس کے بعد پارٹی ہدایات پر عملدرآمد کیا جائے گا

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ممبئی ساحل پر پھنسا 26 فٹ لمبا وہیل کا بچہ ریسکیو کے باوجود دم توڑ گیا

مریم نواز اور اسپیکر پنجاب اسمبلی کی اہم ملاقات، بجٹ اجلاس، سیاسی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال

وفاقی آئینی عدالت نے پولیس اصلاحات سے متعلق سندھ ہائیکورٹ کا حکم کالعدم قرار دیدیا

خواتین کے حقوق کے لیے آواز اٹھانے پر فضا علی کو برطانوی پارلیمنٹ میں ایوارڈ سے نواز دیاگیا

امریکا، ایران مذاکرات کا اگلا دور آج دوحہ میں، آبنائے ہرمز میں جہاز رانی بحال کرنا اولین ہدف

ویڈیو

امریکا، ایران مذاکرات کا اگلا دور آج دوحہ میں، آبنائے ہرمز میں جہاز رانی بحال کرنا اولین ہدف

فٹبال ورلڈ کپ: سعودی آرامکو کی انعامی مہم، جانیے تحائف کی تفصیل

سندھ طاس معاہدہ: پانی، امن اور مستقبل کی کہانی

کالم / تجزیہ

عالمی ریکارڈ کا حامل پاکستانی ڈاک ٹکٹ

تحریک انصاف اور محمود اچکزئی: ارادے کیا ہیں؟

جس کے ذکر سے پہلے پلکیں اشکوں سے وضو کرتی ہیں