پاکستان کے کن فنکاروں نے فلسطین کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ہے؟

جمعرات 12 اکتوبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسرائیل اور فلسطین کی مذاحمتی تحریک حماس کے درمیان ہونے والی جنگ میں اب تک 1100 افراد شہید ہوچکے ہیں اور پوری دنیا سے اس بارے میں ردعمل سامنے آ رہا ہے، کوئی فلسطین کی تو کوئی اسرائیل کی حمایت کر رہا ہے، اسی طرح ٹیلی ویژن اور سوشل میڈیا پر مختلف طبقہ فکر کے لوگ اپنے خیالات کا اظہار کر رہے ہیں۔

اسرائیل فلسطین جنگ کے پر تبصرے کرنے میں پاکستانی فنکار بھی پیچھے نہیں رہے۔ مختلف پاکستانی فنکاروں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر اسرائیلی بمباری کے خلاف فلسطینی عوام سے یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔ صبا قمر سے لے کہ اُشنا شاہ تک، سب نے اپنی الگ الگ رائے دی ہے۔

پاکستانی فنکار عنایت خان نے کہا ہے کہ اسرائیل نے غزہ میں پانی بند کر کے یزید ہونے کا کردار اداکیا ہے اور وہ بھی اس قوم کے ساتھ ایسا کیا ہے جس کی آدھی آبادی بچوں کی ہے۔ اداکارہ زارا نور عباس نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں ایک باپ اپنے بیٹے کو گود میں لے کر رو رہا ہے، جو کہ شہید ہو چکا ہے۔

ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا نے خالد بیدون کی پوسٹ شیئر کی جس میں وہ یہی بتا رہے ہیں کہ اگر یوکرین میں لوگ اپنی آزادی کے لیے لڑ رہے ہیں تو وہ ٹھیک ہے، لیکن اگر فلسطین میں بھی لوگ وہی کریں تو دنیا کو اعتراض ہے۔

اُشنا شاہ نے کہا کہ وہ کیسے لوگ ہوتے ہیں جو ایک قید خانے کے ساتھ جڑھی جگہ پہ خوشیاں مناتے ہیں اور وہ بھی ایسی جگہ جہاں پر بچے، بوڑھے سب شہید کیے جارہے ہیں۔ ساتھ ہی اُشنا شاہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ویڈیو بھی ڈالی۔

ماورا حسین، میرا سیٹھی اور شہروز سبزواری نے بھی اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر فلسطین کے جھنڈے کی تصویریں اور حملے کی ویڈیوز شیئر کی ہیں، جس میں عورتوں اور بچوں کو شہید کیا جارہا ہے اور شہید کیا جارہا ہے۔

آرمینا خان نے ایک چھوٹے سے بچے کی ویڈیو شیئر کی ہے جو شہید ہوگیا ہے اور اپنے افسوس کا اظہار کیا کہ ایک چھوٹے سے بچے کو اس دُنیا نے مایوس کردیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp