کیا شائقین کو ’نمک حرام‘ میں سارہ خان کا منفرد انداز پسند آئے گا؟

ہفتہ 21 اکتوبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اداکارہ سارہ خان گزشتہ کچھ عرصہ سے غائب تھیں لیکن اب وہ اپنے فینز کو ایک بگڑی ہوئی لڑکی کے روپ میں بہت جلد ٹی وی اسکرین پر نظر آئیں گی، سارہ ایک بہترین اداکارہ ہیں لیکن سوال یہ ہے کہ کیا فینز اس بگڑی ہوئی لڑکی کو پسند کریں گے یا نہیں؟

سارہ خان گزشتہ 11 سال سے پاکستانی ٹی وی ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا رہی ہیں، انہوں نے کئی ہٹ ڈراموں میں کام کیا ہے، یہی وجہ ہے کہ ان کے فینز کی تعداد لاکھوں میں پہنچ چکی ہے۔ سارہ خان نے ہمیشہ اچھوتے کردار ادا کئے ہیں جن میں میرال اور زہرہ کی یادیں لوگوں کے دلوں میں ابھی بھی تازہ ہیں۔

فلموں اور ڈراموں میں چند ایکٹرز ہی ایسے ہوتے ہیں جن کی جوڑیاں ہٹ ہوجاتی ہیں، سارہ خان کی اداکار عمران اشرف کے ساتھ ڈراما سیریل رقص بسمل میں ایسی ہی جوڑی بنی تھی جسے شائقین نے بے حد پسند کیا تھا۔ گزشتہ کچھ عرصے سے سارہ خان اسکرین سے غائب تھیں، ڈراما سیریل وبال انہیں ٹی وی پر زیادہ نہیں دیکھا گیا۔ تاہم ناظرین اب بہت جلد انہیں عمران اشرف کے ساتھ  ڈراما سیریل ’نمک حرام‘ میں ایک جاندار کردار اور ایک نئے روپ دیکیھیں گے۔

ڈراما ’نمک حرام‘ میں سارہ خان نے ایک مافیا باس کی ایک بگڑی ہوئی بیٹی کا کردار ادا کیا ہے۔ اس ڈراما سے لی گئی چند تصاویر سوشل میڈیا پر آئیں تو سارہ خان کے فینز بھی بہت پرجوش نظر آئے اور انہیں اس زبردست کم بیک پر مبارکباد دینے لگے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ سارہ خان کوئی بھی کردار ادا کریں، ان کے چاہنے والوں کو ان کا ہر انداز بھلا لگتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

رونالڈو کی شادی کی تیاریاں مکمل؟ تقریب کی تاریخ اور مقام سے متعلق تفصیلات سامنے آگئیں

جوس بٹلر ٹی20 کرکٹ کے سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے باز بن گئے

اسحاق ڈار کی مسجد نبویؐ میں حاضری، پاکستان اور امتِ مسلمہ کے لیے خصوصی دعائیں

بابر اعظم نے عمران خان کا بڑا ریکارڈ برابر، اسٹیو وا کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا

ایران نے بڑے امریکی حملے کے ڈر سے مذاکرات کے لیے مجھ سے التجا کی، ٹرمپ کا دعویٰ

ویڈیو

سولر انقلاب کے بعد پاکستان کا اگلا بڑا امتحان، ماہرین کا بیٹری اسٹوریج اور اسمارٹ گرڈز کی اہمیت پر زور

آزاد کشمیر میں اقتدار کی دوڑ تیز، ن لیگ کی سادہ اکثریت، وزارت عظمیٰ کے لیے بڑے نام سامنے آگئے

صومالی وزیرِ دفاع کی نیول اور ایئر ہیڈکوارٹرز آمد، دفاعی شراکت داری، تربیت اور استعدادِ کار بڑھانے پر اتفاق

کالم / تجزیہ

گلا سڑا نظام اور وزیر داخلہ کی تقریر

کشمیر: بین الاقوامی قانون کیا کہتا ہے؟

پہلا دروازہ