اسلام آباد پولیس کا جاری کردہ ڈرائیونگ لائسنس اب دنیا بھر میں کارآمد ہوگا

جمعرات 12 اکتوبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد پولیس نے اعلان کیا ہے کہ اس کا جاری کردہ ڈرائیونگ لائسنس اب بین الاقوامی طور پر بھی استعمال کیا جا سکے گا۔

ترجمان اسلام آباد کیپیٹل پولیس کے جمعرات کو جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ نگراں وزیراعظم پاکستان کے وژن اور نگراں وفاقی وزیر داخلہ سرفراز احمد بگٹی کی ہدایات پر اسلام آباد ٹریفک پولیس میں بنیادی اصلاحات کردی گئی ہیں۔

بیان میں کہا گیا کہ بین الاقوامی معیار کا 2 زبانوں پر مشتمل ڈرائیونگ لائسنس کا اجرا کیا جارہا ہے اور اس غرض سے  ٹریفک پولیس دفتر ہفتے کے روز بھی کھلا رہے گا۔

ترجمان نے کہا کہ ہفتے کو صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک ٹریفک دفتر کھلا رہے گا جس کے باعث ہفتے کو چھٹی کرنے والے افراد بھی بآسانی اپنے ڈرائیونگ لائسنس کا عمل مکمل کروا سکیں گے۔ ترجمان نے مزید کہا کہ ڈرائیونگ لائسنس برانچ روزانہ کے اوقات کار میں بھی 2 گھنٹے اضافی فرائض سر انجام دے گی۔

خواتین کے لیے ڈرائیونگ اسکول کا قیام

ترجمان نے بتایا کہ خواتین کے لیے ایک خصوصی ڈرائیونگ اسکول کا قیام بھی عمل میں لایا گیا ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ دوران ڈرائیونگ موبائل فون کا استعمال، دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں اور زیبرا کراسنگ کی خلاف ورزی پر کارروائی کی خصوصی مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے جبکہ س سے قبل قانون کی خلاف ورزی پر چالان کی رقوم میں بھی اضافہ عمل میں لایا جا چکا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ کوئی بھی ایمرجنسی کی اطلاع، ویڈیو، تصاویر یا پیغام پولیس کی ایپICT-15  پر دی جاسکتی ہے اور مذکورہ ایپ کے ذریعے کسی بھی وقت پولیس کی مدد حاصل کی جا سکتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم