عالمی برادری غزہ کا محاصرہ ختم، فلسطینیوں کا قتل عام بند کروائے، مریم نواز

اتوار 15 اکتوبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینیئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز شریف نے فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے عالمی براردی پر زور دیا ہے کہ وہ فلسطینیوں کا قتل عام رکوائے۔

مسلم لیگ ن کی رہنما نے اپنے ایک پیغام میں کہا کہ دنیا بھر کے انصاف اور انسانیت پسند عوام بےگناہوں کا خون بہنے سے روکنے کے لیے اپنا کردار ادا کریں، نہتے اور محصور فلسطینیوں پر وحشیانہ بمباری جنگی جرائم ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ اسپتالوں، قافلوں، نہتی آبادیوں پر حملے بہادروں اور قانون پر چلنے والی اقوام کا شیوہ نہیں ہے، فلسطینیوں کے قتل عام پر اسلامی دُنیا کے عوام میں شدید غم و غصّہ ہے، اسلامی ممالک کی قیادت عوام کی امنگوں کی ترجمانی کرے ۔

مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ اسلامی دنیا امن کے قیام، تنازع فلسطین کے منصفانہ حل اور محصور فلسطینیوں کی مدد کے لیے آگے بڑھ کر کردار ادا کرے اور محصور فلسطینیوں کو خوراک اور ادویات کی فراہمی کا بندوبست کیا جائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’پاکستان زندہ باد، پاک فوج زندہ باد‘: محمود اچکزئی کا حکومت کی غیرمشروط حمایت کا اعلان

وزیراعظم شہباز شریف کا مشرق وسطیٰ میں جنگ بندی کی خلاف ورزیوں پر اظہار تشویش

پی ایس ایل 11، حیدر آباد کنگز مین کی پشاور زلمی کے خلاف بیٹنگ جاری

پی ٹی آئی کا لیاقت باغ میں جلسہ ملتوی کرنے کا اعلان

غیرملکی وفود کی آمدورفت، اسلام آباد پولیس کی عوام کے لیے اہم ہدایات جاری

ویڈیو

جو کوئی نہ کر سکا پاکستان نے کر دکھایا، بھارت میں صف ماتم

پاکستان کی عالمی سطح پر پذیرائی، گرین پاسپورٹ کو دنیا بھر میں عزت مل گئی

امریکا ایران جنگ بندی: پاکستان کی سفارتکاری پر اسلام آباد کے عوام کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

نوبل امن انعام تو بنتا ہے

پاکستان نے جنگ بندی کیسے کرائی؟ کیا، کیسے اور کیونکر ممکن ہوا؟

فیصلہ کن موڑ: امن جیتے گا یا کشیدگی؟