جیل بھرو تحریک شروع ہونے سے پہلے ہی فلاپ ہو گئی، رانا ثناء اللہ

بدھ 22 فروری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ عمران خان پی ٹی آئی کے معصوم کارکنوں کو اپنی سازش کے لیے استعمال کرنا چاہتا تھا لیکن جیل بھرو تحریک شروع ہونے سے پہلے ہی فلاپ ہو گئی۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ عوام نے جیل بھرو تحریک کو مکمل طور پر مسترد کر دیا۔

جیل بھرو تحریک: گرفتار افراد کوٹ لکھپت جیل منتقل

جیل بھرو تحریک کے لیے 300 سے 400 لوگ جمع ہوئے، حکومت نے 500 افراد کی گرفتاری کا بندوبست کر رکھا تھا۔

تین گاڑیوں میں 80 کے قریب لوگ بیٹھے جنہیں حراست میں لیا گیا، عمران خان ٹولے کے تین چار لوگ آج قابو میں آ گئے ہیں۔

وزیر داخلہ کا کہنا تھا عمران خان نے سیاسی مخالفت کو سیاسی دشمنی میں بدل دیا ہے، ہم عمران خان کو اپنا سیاسی حریفی سمجھتے ہیں لیکن اگر عمران خان ہمیں دشمن سمجھتا ہے تو پھر وہ ہمارا دشمن ہی ہے، تم چاہتے تو دوبارہ یہ ملک یرغمال بن جائے تو ہم یہ نہیں ہونے دیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp