بالی وڈ اداکارہ سوناکشی سنہا کی پہلی تنخواہ کتنی تھی؟

بدھ 18 اکتوبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بالی وڈ اداکارہ سوناکشی سنہا نے فلمی کیریئر کا آغاز سلمان خان کی فلم ’دبنگ‘ سے 2010 میں کیا جس کے بعد وہ کافی مقبول اداکارہ بن گئیں۔

سوناکشی سنہا کا تعلق ایک نامی گرامی خاندان سے ہے، ان کے والد شتروگھن سنہا ایک فلم اسٹار تھے اور سیاستدان بھی، اس کے باوجود سوناکشی نے بالی وڈ میں آںے سے قبل اپنی مدد آپ کے تحت ایک چھوٹی سی نوکری ڈھونڈی تھی، اس نوکری پر وہ آج بھی بہت فخر محسوس کرتی ہیں۔

میش ایبل انڈیا کو اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں سوناکشی سنہا نے بتایا کہ کالج کے دنوں میں انہوں نے ایک فیشن ویک کے دوران عشر(ایسا شخص جو لوگوں کو تقریبات میں بیٹھنے کی جگہ بتایا ہے، خاص کر سنیما، تھیٹر یا شادیوں میں) کی نوکری کی جس کی تنخواہ 3 ہزار روپے تھی۔

انہوں نے بتایا کہ ایک دن سلمان خان اور ان کے بھائی ارباز خان بھی شو دیکھنے آئے ہوئے تھے، یہاں میرا سامنا سلمان خان اور ارباز خان سے ہوا۔

سوناکشی سنہا نے بتایا کہ فیشن شو میں جب سلمان خان نے ان کو وہاں دیکھا تو ان سے پوچھا کہ وہ ادھر کیا کر رہی ہیں؟ تو سوناکشی نے ہنس کے جواب دیا وہ یہاں کام کر رہی تھی اور ان کو اس کے 3 ہزار بھارتی روپے مل رہے ہیں، ان کے جواب پر سلمان خان ہنس پڑھے اور کہا کہ اتنے پیسے سے اب تم مجھے کوئی تحفہ لے کے دو۔

 سوناکشی کہتی ہیں کہ وہ آج تک سلمان خان کو کچھ نہیں دے سکیں کیونکہ ان کو سمجھ ہی نہیں آتی کہ وہ سلمان خان کو 3 ہزار کا کیا تحفہ دیں؟

اس ملاقات کے دوران ارباز خان نے سوناکشی سنہا کو بتایا کہ وہ کچھ کرنے کا سوچ رہے ہیں اور وہ اس کے لیے پر فیکٹ ہو سکتی ہیں۔

اس ملاقات کے ڈیڑھ سال بعد سلمان خان اور ارباز خان نے سوناکشی سے فلم ’دبنگ‘ میں اداکاری کے لیے رابطہ کیا جس نے ان کے زندگی بدل دی، سوناکشی سنہا سلمان خان کے ساتھ بڑی سکرین پہ نظر آئیں، جب ان کے فلم سپر ہٹ ہوئی تو بالی وڈ کے دروازے ان کے لیے خود بخود کھل گئے۔‘

 سوناکشی نے بتایا کہ ان کو اداکاری سے کوئی لگاؤ نہیں تھا لیکن جب وہ سیٹ پہ گئیں تو اپنے آپ ہی ان کا دل لگ گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد پولیس جنید اکبر اور دیگر کی گرفتاری کے لیے کے پی ہاؤس پہنچ گئی

ہندو برادری کے افراد کو داخلے سے روکنے کی بات درست نہیں، پاکستان نے بھارتی پروپیگنڈا مسترد کردیا

کوئی چھوٹا بڑا نہیں ہوتا، ہم سب انسان ہیں، امیتابھ بچن نے ایسا کیوں کہا؟

پارلیمنٹ ہاؤس سے سی ڈی اے اسٹاف کو بیدخل کرنے کی خبریں بے بنیاد ہیں، ترجمان قومی اسمبلی

ترکی میں 5 ہزار سال پرانے برتن دریافت، ابتدائی ادوار میں خواتین کے نمایاں کردار پر روشنی

ویڈیو

کیا پاکستان اور افغان طالبان مذاکرات ایک نیا موڑ لے رہے ہیں؟

چمن بارڈر پر فائرنگ: پاک افغان مذاکرات کا تیسرا دور تعطل کے بعد دوبارہ جاری

ورلڈ کلچرل فیسٹیول میں آئے غیرملکی فنکار کراچی کے کھانوں کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟

کیا اب بھی آئینی عدالت کی ضرورت ہے؟