ورلڈ کپ 2023: پاکستان اور آسٹریلیا کے میچ سے قبل بنگلورو میں دھماکا

بدھ 18 اکتوبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ورلڈ کپ 2023 میں پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان شیڈول میچ سے 2 روز قبل بھارت کے شہر بنگلورو کے تجارتی مرکز میں ایک دھماکہ ہوا ہے جبکہ پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم بھی ان دنوں بنگلورو میں موجود ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دھماکہ ایک 4 منزلہ عمارت میں سلنڈر پھٹنے کے باعث ہوا، دھماکے کے بعد عمارت میں آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

ابتدائی رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ دھماکہ عمارت کی چھت پر واقع ایک کیفے میں گیس سلنڈر پھٹنے کے باعث ہوا، دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

واضح رہے 5 اکتوبر کو پاکستان اور بھارت کے درمیان احمد آباد میں کھیلے گئے میچ سے قبل بھارتی میڈیا نے دہشت گردی کا الرٹ جاری ہونے کی اطلاعات دی تھیں جس کے بعد احمد آباد اسٹیڈیم اور اس کے اطراف میں سیکیورٹی بڑھا دی گئی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سعودی عرب میں غیر مسلم تارکینِ وطن رمضان کیسے گزاریں؟

پاک افغان سرحد پر کشیدگی: چمن میں ایمرجنسی نافذ، طبی مراکز ہائی الرٹ

پنجاب سیف جیلز پراجیکٹ اور ملاقات ایپ کیا ہے؟

افغان طالبان کی بلااشتعال جارحیت کا مؤثر جواب، خیبرپختونخوا کے عوام کا افواجِ پاکستان سے اظہارِ یکجہتی

سعودی وزیر خارجہ کا اسحاق ڈار سے رابطہ، پاک افغان کشیدگی پر تبادلہ خیال

ویڈیو

افغان طالبان کی بلااشتعال جارحیت کا مؤثر جواب، خیبرپختونخوا کے عوام کا افواجِ پاکستان سے اظہارِ یکجہتی

لاہور کے رمضان بازار، کیا اشیائے خورونوش واقعی ہول سیل ریٹ پر فروخت ہو رہی ہیں؟

آپریشان غضب للحق، کابل سے قندھار تک افغان طالبان کے خلاف کامیاب پاکستانی کارروائی، افغان چوکیوں پر سفید جھنڈے لہرا دیے گئے، عالمی طاقتوں کی کشیدگی کم کرنے کی اپیل

کالم / تجزیہ

طالبان کے بارے میں استاد صاحب سچے ثابت ہوئے

مشرق وسطیٰ اور بائبل کا ٹچ

یہ اگر مگر کا سلسلہ کب ختم ہوگا؟