شمالی اور جنوبی وزیرستان میں فورسز کی کارروائیاں، 6 دہشتگرد ہلاک، 4 جوان شہید

جمعرات 19 اکتوبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

شمالی اور جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں 4 جوان شہید ہو گئے جبکہ اس دوران 6 دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر شمالی وزیرستان کے علاقے غوریوم میں کارروائی عمل میں لائی، اس دوران دہشت گردوں کا سرغنہ حضرت زمان عرف خاورے سمیت 6 دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا۔

اس دوران دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں لانس نائیک تبسم، سپاہی نعیم اختر اور سپاہی عبدالحمید شہید ہو گئے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ سیکیوٹی فورسز نے دوسری کارروائی جنوبی وزیرستان کے علاقے اسمان منزہ میں کی جہاں دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلہ میں سپاہی فرمان علی نے جان کی قربانی دی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے، سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پر عزم ہیں۔

ترجمان آئی ایس پی آر نے بتایا کہ دہشت گردوں کی ایسی کارروائیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

نوٹس پیریڈ ۔۔۔ آپ کا اصل امتحان!

آزاد کشمیر میں موجودہ صورتحال تشویشناک ہے، ماضی کی حکومتوں نے ذمہ داری نہیں نبھائی، نواز شریف

آبنائے ہرمز پر ایران کا قبضہ برقرار، عوام مہنگے پیٹرول کے لیے تیار ہوجائیں، صدر ٹرمپ کا امریکیوں کو پیغام

نئے صوبوں کی تشکیل عوامی ضرورت ہے، سیاستدان ذمہ داری لیں: عبدالعلیم خان

2029 تک پنجاب کو جنوبی ایشیا کا سب سے زیادہ اے آئی فعال صوبہ بنانے کا ہدف

ویڈیو

آزاد کشمیر میں موجودہ صورتحال تشویشناک ہے، ماضی کی حکومتوں نے ذمہ داری نہیں نبھائی، نواز شریف

آبنائے ہرمز پر ایران کا قبضہ برقرار، عوام مہنگے پیٹرول کے لیے تیار ہوجائیں، صدر ٹرمپ کا امریکیوں کو پیغام

ایٹمی پلانٹ بچانے کی انوکھی تدبیر، ہنگری کا ندی میں 2 بڑے بحری جہاز ڈبونے کا فیصلہ

کالم / تجزیہ

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں

سن 47، 1200 پاکستانی اور ایک چابی