مرتضیٰ وہاب ابراہیم حیدری ٹاؤن کی یونین کونسل سے بلا مقابلہ چیئرمین منتخب

جمعہ 20 اکتوبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کراچی کے میئر مرتضیٰ وہاب ابراہیم حیدری ٹاؤن کی یونین کونسل سے بلامقابلہ چیئرمین منتخب ہو گئے ہیں۔

مرتضیٰ وہاب نے بلدیاتی الیکشن میں حصہ لیے بغیر میئر کے انتخاب جیتا تھا، ایسی صورت میں سندھ لوکل گورنمنٹ ایکٹ کے تحت امیدوار کو 6 ماہ کے اندر یونین کونسل سے الیکشن لڑنا ہوتا ہے۔

ایکٹ کے تحت چیئرمین ضلع کونسل بننے کی صورت میں بھی امیدوار کو 6 ماہ میں الیکشن لڑنا پڑتا ہے۔

مرتضیٰ وہاب کو پیپلزپارٹی نے میئر کراچی کے لیے اپنا امیدوار نامزد کیا تھا اور وہ کامیاب ہو گئے تھے، اب وہ ابراہیم حیدری ٹاؤن کی یونین کونسل سے بلا مقابلہ چیئرمین منتخب ہو گئے ہیں۔

اب الیکشن کمیشن کی جانب سے مرتضیٰ وہاب کے چیئرمین یونین کونسل بننے کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

نوٹس پیریڈ ۔۔۔ آپ کا اصل امتحان!

آزاد کشمیر میں موجودہ صورتحال تشویشناک ہے، ماضی کی حکومتوں نے ذمہ داری نہیں نبھائی، نواز شریف

آبنائے ہرمز پر ایران کا قبضہ برقرار، عوام مہنگے پیٹرول کے لیے تیار ہوجائیں، صدر ٹرمپ کا امریکیوں کو پیغام

نئے صوبوں کی تشکیل عوامی ضرورت ہے، سیاستدان ذمہ داری لیں: عبدالعلیم خان

2029 تک پنجاب کو جنوبی ایشیا کا سب سے زیادہ اے آئی فعال صوبہ بنانے کا ہدف

ویڈیو

آزاد کشمیر میں موجودہ صورتحال تشویشناک ہے، ماضی کی حکومتوں نے ذمہ داری نہیں نبھائی، نواز شریف

آبنائے ہرمز پر ایران کا قبضہ برقرار، عوام مہنگے پیٹرول کے لیے تیار ہوجائیں، صدر ٹرمپ کا امریکیوں کو پیغام

ایٹمی پلانٹ بچانے کی انوکھی تدبیر، ہنگری کا ندی میں 2 بڑے بحری جہاز ڈبونے کا فیصلہ

کالم / تجزیہ

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں

سن 47، 1200 پاکستانی اور ایک چابی