سابق وزیراعظم نوازشریف آج بروز ہفتہ 4 سال بعد وطن واپس لوٹ رہے ہیں۔ اس سلسلے میں ان کے استقبال کے لیے لاہور کے گریٹر اقبال پارک میں مینار پاکستان تلے جلسے کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ سابق وزیراعظم نواز شریف آج مینار پاکستان پر کارکنان سے خطاب کریں گے اور معیشت کی بحالی کے پلان کا اعلان کریں گے۔
میاں نواز شریف کے استقبال کے لیے پاکستان بھر سے کارکنان قافلوں کی صورت میں لاہور پہنچنا شروع ہوچکے ہیں۔ سابق وزیراعظم شام 4 بجے لاہور پہنچیں گے اور بذریعے ہیلی کاپٹر مینار پاکستان اتریں گے۔
10 ہزار پولیس اہلکار اور 400 کیمرے
جلسے کی سیکیورٹی کے لیے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں۔ 10 ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات کیے گئے ہیں، جبکہ 4 سو سے زائد سی سی ٹی وی کیمروں سے مانیٹرنگ کی جارہی ہے۔
مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز گریٹر اقبال پارک پہنچ گئیں۔ ’ایم ایس ایف زندہ باد‘ کے نعرے لگوا دیے۔ @MaryamNSharif @pmln_org #MaryamNawaz #PMLN #WENews pic.twitter.com/i42olkFKXa
— WE News (@WENewsPk) October 20, 2023
سابق وزیراعظم نوازشریف کے لیے مرکزی کنٹینر پر بلٹ پروف شیشہ نصب کر دیا گیا ہے، جہاں سے نوازشریف خطاب کریں گے۔
40 ہزار کرسیاں
مسلم لیگ ن کے مطابق جلسہ انتظامیہ نے 40 ہزار کرسیاں جلسہ گاہ میں لگائی ہیں جب کہ ضلعی انتظامیہ کے مطابق 10 سے 11 ایکڑ کی زمین پر جلسہ گاہ محیط ہے۔
سابق وزیر اعظم نواز شریف کی پاکستان آمد پر مسلم لیگ ن کا مینار پاکستان پر جلسہ۔ صدر ن لیگ شہباز شریف اور چیف آرگنائزر مریم نواز انتظامات کا جائزہ لینے جلسہ گاہ پہنچ گئے۔#PMLN #WENews #NawazSharif pic.twitter.com/xySaxBf3w7
— WE News (@WENewsPk) October 20, 2023
خیمہ بستیاں
جلسہ گاہ میں گزشتہ روز سے ہی ملک کے مختلف حصوں سے قافلے آنا شروع ہو گئے ہیں۔ گلگت بلتستان اورسندھ کے قافلے جلسہ گاہ میں پہنچنا شروع ہوگئے ہیں۔
مزید پڑھیں
جلسہ گاہ میں خیمہ بستیاں آباد کی گئیں ہیں جس میں ملک کے دور دراز علاقوں سے آنے والے کارکنان کو ٹھہرایا گیا ہے۔ اس کے علاوہ مسلم اسٹوڈنٹ فیڈریشن کےرضاکاروں کی بڑی تعداد نے جلسہ گاہ میں کیمپ لگایا ہوا ہے۔