کھلاڑی روز نہاری اور 8 کلو مٹن کھاتے نظر آرہے ہیں، سابق کپتان وسیم اکرم کی کرکٹ ٹیم پر تنقید

منگل 24 اکتوبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آئی سی سی ورلڈکپ میں گزشتہ روز افغانستان سے اِپ سیٹ شکست پر قومی ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو خوب آڑے ہاتھوں لیا ، نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہر کوئی پی سی بی کا چئیر مین بننا چاہتا ہے اور بورڈ میں اپنے بندوں کو ملازمتیں دلوانا چاہتا ہے ، ٹیم اور قوم کا کوئی نہیں سوچ رہا۔

میچ کے بعد ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سابق کپتان کا کہنا تھا کہ میں نے کبھی کسی کو پاکستان میں دوسرے کھیلوں سے وابستہ ہونے کے خواہش کرتے ہوئے نہیں دیکھا، اس کی وجہ یہ ہے کہ پی سی بی آپ کو لائم لائٹ دیتا ہے۔

رمیز راجہ کو اچانک چیئرمین شپ سے ہٹا دیا گیا اور انہیں پی سی بی میں ان کے دفتر سے ذاتی چیزیں لے جانے کی اجازت بھی نہیں دی گئی۔

کھلاڑیوں کی فٹنس کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ یہ کھلاڑی پچھلے دو سال سے فٹنس ٹیسٹ سے نہیں گزرے ، کھلاڑی روانہ 8 کلو مٹن کھاتے نظر آتے ہیں، اگر میں ان کھلاڑیوں کے انفرادی نام لینا شروع کروں تو انکے چہرے اُتر جائیں گے۔

واضح رہے کہ ایک روزہ انٹرنیشنل میچ میں افغانستان کی ٹیم نے پہلی بار پاکستانی ٹیم کو ہرایا ہے، میگا ایونٹ میں افغان ٹیم کا یہ دوسرا بڑا اپ سیٹ ہے، اس سے قبل انگلش ٹیم کو شکست سے دوچار کیا تھا۔

 

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp