‘اگر امریکہ کے گٹر کا ڈھکن بھی انڈیا بنا رہا ہے تو سوچیں اور کیا کیا بنا رہا ہوگا؟ ‘

بدھ 25 اکتوبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارت جہاں دنیا کی تیسری بڑی معیشت بننے کا دعویدار ہے وہیں عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف نے بھی یہ اندازہ لگایا ہے کہ 2027 تک انڈیا امریکہ اور چین کے بعد دنیا کی تیسری بڑی معیشت بن جائے گا۔

تیزی سے ترقی کرتا بھارت سائنس سے لے کر اسپورٹس تک ہر میدان میں جھنڈے گاڑتا نظر آرہا ہے۔ایسی ہی ایک بحث پاکستانی سوشل ٹائم لائنز پر اس وقت جاری ہے جہاں پاکستانی گلوگار شہزاد رائے کی ایک ویڈیو پر صارفین مختلف تبصرے کر رہے ہیں۔

گلوگار شہزاد رائے جو اس وقت امریکہ میں موجود ہیں انہوں نے ایک ویڈیو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پوسٹ کی جس میں وہ ایک گٹر کے سامنے کھڑے ہیں جس کے ڈھکن پر میڈ ان انڈیا لکھا ہے، شہزاد رائے نے لکھا نیو یارک سٹی میں چلتے چلتے نظر پڑی ، ‘اگر امریکہ کے گٹر کا ڈھکن بھی انڈیا بنا رہا ہوگا تو سوچیں اور کیا کیا بنا رہا ہوگا؟ ‘

شہزاد رائے نے ویڈیو پوسٹ کی تو صارفین نے تبصروں کا ایک انبار لگا دیا، کسی نے تنقید کی تو کسی نے میمز کا سہارا لے کر طنز و مزاح سے ایک ماحول بنا ڈالا ، ایک صارف نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا اگر آپ اس بات پر انڈیا کو سراہ رہے ہیں تو میں آپ کے ساتھ ہوں لیکن اگر آپ انڈیا کا مقابلہ پاکستان
سے کر رہے ہیں تو پھر غلط ہے کیونکہ پاکستان کا مقابلہ صومالیہ سے کیا جائے تو وہ بھی بیلنس نہیں ہوگا۔

ایک صارف نے مزاحیہ انداز میں تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کوئی بات نہیں ہم بھی تو دنیا کو بیوقوف بنا رہے ہیں ۔

امریکہ میں بھارتی مصنوعات دیکھ کر ایک صارف نے لکھا کہ مطلب کہ امریکہ بھی انڈیا سے چیزیں امپورٹ کرتا ہے اور گٹر کے ڈھکن بھی خود نہیں بنا سکتا۔

صارفین کا کہنا تھا کہ بھارت ہر لحاظ سے پاکستان سے بہت آگے ہے اور ہمیں اب یہ بات تسلیم کرلینی چاہیے کہ ترقی کی دوڑ میں ہم بہت پیچھے رہ چکے
ہیں، کرپشن مہنگائی اور انتظامی مسائل نے پاکستان کو صدیوں پیچھے دھکیل دیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp