امریکی سفیر کی نگراں وزیراعظم سے ملاقات، افغان مہاجرین کی واپسی پر تبادلہ خیال

جمعرات 26 اکتوبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے پاکستان میں امریکا کے سفیر ڈونلڈ بلوم نے اسلام آباد میں ملاقات کی اور ان سے پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان مہاجرین کے معاملے پر تبادلہ خیال کیا۔

وزیراعظم ہاؤس سے جاری بیان کے مطابق پاکستانی وزیر اعظم سے ملاقات میں امریکی سفیر نے افغان مہاجرین کی امریکا میں آباد کاری اور ان کی محفوظ منتقلی کے معاملے پر گفتگو کی۔

نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے امریکی سفیر کو اس حوالے سے کیے گئے حکومتی اقدامات کے علاوہ ملکی معیشت کے استحکام اور آئندہ عام انتخابات سے متعلق پیش رفت سے بھی آگاہ کیا۔ ملاقات میں غزہ کی صورتحال سمیت علاقائی امور اور اہم دو طرفہ معاملات بھی زیر بحث آئے۔

یاد رہے اس سے پہلے نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے 25 اگست کو ملاقات کی تھی اور انہیں عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی اور پاکستان کے اقتصادی اور ترقیاتی ایجنڈے کی حمایت کے لیے امریکا کی خواہش کا اعادہ کیا تھا۔

اس موقع پر نگراں وزیراعظم نے کہا تھا کہ پاکستان امریکا کے ساتھ تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، سلامتی اور موسمیاتی تبدیلی سمیت اہم شعبوں میں دو طرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے کا خواہاں ہے.

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ریاست مخالف بیانیہ، این سی سی آئی اے نے شوکت نواز میر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا

مشرق وسطیٰ کشیدگی: وزیراعظم شہباز شریف اور امیر قطر کی ٹیلیفونک گفتگو، رابطے میں رہنے پر اتفاق

مشرق وسطیٰ کشیدگی: سندھ کابینہ کے اراکین 3 ماہ کی تنخواہوں سے دستبردار، 60 فیصد سرکاری گاڑیاں معطل

چین میں بیلٹ اینڈ روڈ اسکالرشپ ایوارڈ تقریب، پاکستانی سفیر کی شرکت، طلبہ کو اعزازات سے نوازا

میٹا نے یورپی ممالک میں اپنے اسمارٹ گلاسز کی لانچنگ مؤخر کردی

ویڈیو

ٹرمپ کی چیخیں، امریکا لیٹ گیا، اسلام آباد میں اہم بیٹھک، مذاکرات خفیہ کیوں؟

اورکزئی کی رابعہ بصری جو حصول علم کے لیے میلوں پیدل سفر کرتی ہیں

گلگت بلتستان کے شہریوں کا پاکستان کے لیے تن، من، دھن قربان کرنے کا عزم

کالم / تجزیہ

کرکٹ ورلڈ کپ 92‘ فتح کا 34واں سال

کیا عارضی جنگ بندی مستقل ہو سکتی ہے؟

جالب نامہ