بشریٰ بی بی کے سابقہ شوہر خاور مانیکا جیل میں بیمار پڑ گئے

جمعہ 27 اکتوبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بشری بی بی کے سابق شوہر خاور مانیکا اوکاڑہ جیل میں بیمار پڑ گئے ہیں، دل میں شدید تکلیف کی شکایت کے بعد ڈاکٹرز نے انہیں فوری پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل کرنے کی ہدایت کی ہے۔

کنسلٹنٹ کارڈیالوجسٹ ڈاکٹر سجاد نے خاور مانیکا کا اوکاڑہ جیل میں طبی معائنہ کیا، میڈیکل رپورٹ کے مطابق خاور مانیکا کو دل میں شدید تکلیف کی شکایت ہے۔ خاور مانیکا ، بلڈ پریشر ، دل کی تکلیف اور دمہ کے مریض ہیں جبکہ انکی ای سی جی رپورٹ بھی ٹھیک نہیں آئی ہے۔

ذرائع کے مطابق کنسلٹنٹ کارڈیالوجسٹ نے خاور مانیکا کو فوری پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل کرنے کی تجویز دی ہے، تاہم خاور مانیکا کو تاحال پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں منتقل نہیں کیا گیا۔

اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجابنے زمینوں پر قبضے کے مقدمے میں خاور مانیکا کو لاہور سے گرفتار کیا تھا، جس کے بعد خاور مانیکا جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہیں۔

خاور مانیکا کی درخواست ضمانت 

دوسری جانب لاہور ہائیکورٹ نے خاور مانیکا کی ضمانت کی درخواست کی سماعت 8 نومبر کو مقرر کردی ہے۔

خاور مانیکا کی درخواست ضمانت جلد سماعت کے لیے مقرر کرنے کی متفرق درخواست پر سماعت جسٹس علی باقر نجفی نے کی۔ انہوں نے ہائیکورٹ آفس کو خاور مانیکا کی  ضمانت بعد از گرفتاری کی سماعت 8 نومبر کو مقرر کرنے کی ہدایت کی۔

درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ خاور مانیکا دل کی تکلیف میں مبتلا ہیں، عدالت ان کی ضمانت کی درخواست جلد سماعت کے لیے مقرر کرنے کا حکم دے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

میری زندگی کی 2 اہم ترین شخصیات میں ایک فیلڈ مارشل عاصم منیر ہیں، ان کی قیادت نہ ہوتی توآج ہم یہاں نہ ہوتے، جے ڈی وینس

صدر ٹرمپ کی مدبرانہ قیادت کے باعث امریکا ایران مذاکرات ممکن ہوئے، وزیراعظم شہباز شریف

لائیوپاکستان اور قطر کی ثالثی میں امریکا ایران مذاکرات کا سوئٹزرلینڈ میں آغاز

قاہرہ میں ریجنل-4 ممالک کے وزرائے خارجہ کا اہم اجلاس ’اسلام آباد مفاہمی یادداشت‘ زیر بحث

مشرقِ وسطیٰ بحران کے باعث پاکستانی آم کی برآمدات متاثر، 30 فیصد کمی کا خدشہ

ویڈیو

ایران امریکا مذاکرات: وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی امریکی اور ایرانی وفود سے ملاقاتیں

پنجاب حکومت کا بڑا منصوبہ، پنجاب فلم سٹی نے پروڈکشن کے نئے دروازے کھول دیے

بلوچستان سے عالمی میدان تک، ثروت فاطمہ کا متاثر کن بیڈمنٹن سفر

کالم / تجزیہ

پاکستانی ’انا‘، ایک خاموش وبا

پاکستان: نام ہی کافی ہے

ایران امریکا معاہدے کے بعد دنیا کیسی ہوگی؟