افریقہ عالمی تجارت کا مستقبل ہے، پاکستانی تاجروں کو افریقہ میں اپنی موجودگی بڑھانی چاہیے، ایتھوپین سفیر

ہفتہ 28 اکتوبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان میں ایتھوپیا کے سفیرجمال بکرعبد اللہ نے ہفتہ کو اسلام آباد چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا جہاں پر ایتھوپیا اور افریقہ میں غیر استعمال شدہ کاروبار، تجارت اور سرمایہ کاری کے مواقع پر روشنی ڈالی۔

ان کی آمد پر اسلام آباد چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی قیادت بشمول اس کے صدر احسن ظفر بختاوری نے ایتھوپیا کے سفیر کا پرتپاک استقبال کیا۔

اس موقع پر تاجروں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ایتھوپیا کےسفیر نے کہا کہ پاکستانی تاجروں کو افریقہ میں اپنی موجودگی بڑھانی چاہیے کیونکہ اس براعظم کی آبادی 1.4ارب سے زیادہ ہے اوریہاں پر سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع موجود ہیں۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ افریقہ عالمی تجارت کا مستقبل ہے اور پاکستانی تاجروں کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ خود کو ان منافع بخش مواقع سے ہم آہنگ کریں۔

انہوں نے ایتھوپیا کی سب سے تیزی سے ترقی کرنے والی معیشت کے طور پر نمایاں حیثیت کو اجاگر کیاجو کہ 97 فیصد سے زیادہ صاف، سبز اور پائیدار توانائی ہائیڈرو، جیوتھرمل اور دیگر قابل تجدید ذرائع سے پیدا کرتا ہے جو اسے عالمی کاروباری افراد کے لیے سرمایہ کاری کی پناہ گاہ بناتا ہے۔

ایتھوپیا کے سفیر نے پاکستانی سرمایہ کاروں کو ایتھوپیا کی حکومت کے مکمل تعاون کا یقین دلایا اور انہیں ملک میں مخصوص اقتصادی زونز کے قیام کی دعوت دی۔

انہوں نے پاکستانی تاجر برادری کی فعال کوششوں کو سراہتے ہوئے رواں سال کے شروع میں 75 سے زائد پاکستانی تاجروں بشمول اسلام آباد چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نمائندوں کے ایک اہم دورے کا حوالہ دیا۔ ایتھوپیا کے سفیر نے کہا کہ اس طرح کے دورے اہم ہیں۔

اسلام آباد چیمبرکے صدر احسن ظفر بختاوری نے گزشتہ ایک سال کے دوران ایتھوپیا اور پاکستان کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے میں سفیر جمال بکر عبداللہ کے فعال کردار کی تعریف کی۔

انہوں نے ایتھوپیا کے لیے خاطر خواہ تجارتی وفد کو متحرک کرنے کے منصوبوں کا اعلان کیا۔ اس موقع پر ایتھوپیا کےسفیر نے اسلام آباد چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے عہدیداروں کو ان کی مدت ملازمت میں توسیع پر مبارکباد بھی دی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایلون مسک نے مصنوعی ذہانت اور روبوٹکس کے ذریعے عالمی نظامِ صحت میں انقلابی تبدیلی کی پیش گوئی کردی

الاسکا میں امریکی فضائیہ کے ریڈار مرکز کے قریب طیارہ تباہ، 8 افراد ہلاک

نواز شریف کا لاہور کے مختلف علاقوں کا دورہ، ترقیاتی کاموں اور تزئین و آرائش کا جائزہ

ایران جنگ میں نیا محاذ، ٹرمپ کا آبنائے ہرمز پر امریکی ملکیت کا دعویٰ، تہران کا سخت جواب

امریکی سینیٹر کوری بُوکر کا پاکستان کے کردار کا اعتراف، مشرقِ وسطیٰ میں امن کے لیے اہم قرار

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘