اسلام آباد کے سرکاری اسپتالوں کے سربراہان کی بھرتی ریکروٹمنٹ رولز کے مطابق ہوگی، وزارتِ صحت

اتوار 29 اکتوبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزارتِ صحت نے کہا ہے کہ اسلام آباد کے سرکاری اسپتالوں کے سربراہان کی بھرتی ریکروٹمنٹ رولز کے مطابق ہوگی، مروجہ طریقے کار پر سختی سے عمل کیا جائے گا۔ اس سلسلے میں انتظامیہ کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

ترجمان وزارتِ صحت کے مطابق یہ فیصلہ وفاقی وزیر صحت کی سربراہی میں 25 اگست 2023 کو منعقدہ اجلاس میں ہوا تھا۔ جس میں کہا گیا تھا کہ حکومت بھرتیوں میں شفافیت اور میرٹ پر سختی سے عمل کرنے کا عزم رکھتی ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ اس سلسلے میں سوشل میڈیا پر غیر مصدقہ اطلاعات اور مفروضوں پر دھیان نہ دیں۔ کوئی غیر مصدقہ اطلاع اور مہم ہمیں صحت کی سہولیات کو بہتر بنانے کے مشن سے نہیں روک سکتیں۔ وزارت صحت عوام کو صحت کی بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لیے بہترین امیدواروں کے انتخاب کا عزم رکھتی ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز وزارت صحت نے پمز اور پولی کلینک اسپتال میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر (بی پی ایس 21) کی پوسٹ کے لیے وزارت دفاع سے پاکستان آرمی میڈیکل کور سے مساوی گریڈ کے آفیسرز کی 3 سال کے لیے تعیناتی کی درخواست کی تھی۔

وزارت صحت کی جانب سے وزارت دفاع پاکستان کے سیکریٹری کے نام لکھے گئے خط میں کہا گیا تھا کہ پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) اسلام آباد کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر (بی ایس-21) کے عہدے کے لیے معیاری شرائط و ضوابط کے تحت مساوی گریڈ کے اہل اور قابل ایگزیکٹو ڈائریکٹر کی خدمات پیش کی جائیں۔

خط میں کہا گیا تھا کہ پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) اسلام آباد اور فیڈرل گورنمنٹ پولی کلینک اسپتال (ایف جی پی سی) کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر (بی ایس 21) کے عہدے کسی اہل افسر کی عدم دستیابی کی وجہ سے خالی پڑے ہیں۔

خط کے مطابق اسلام آباد میں عوام کے لیے بڑے پیمانے پر صحت کی دیکھ بھال کی خدمات کی مؤثر فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے عبوری انتظام کے طور پر پاکستان آرمی میڈیکل کور سے ان آسامیوں کو پر کرنے کی خواہش ظاہر کی گئی تھی۔

درخواست کے آخر میں لکھا گیا تھا کہ یہ معاملہ وزارت نیشنل ہیلتھ سروسز، ریگولیشنز اینڈ کوآرڈینیشن کے سیکرٹری کی منظوری سے پیش کیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لاہور میں ہیوی وہیکلز ڈرائیونگ ٹریننگ اسکول کا قیام، وزیر اعلیٰ پنجاب کا محفوظ سفر یقینی بنانے کا وژن

ملک کے شمال مشرق میں زلزلے کے جھٹکے، لوگ گھروں سے باہر نکل آئے

ڈیرہ اسماعیل خان: داناسر میں المناک ٹریفک حادثہ، ایک ہی خاندان کے 11 افراد جاں بحق

ایشیا کپ، 41 سال بعد پاک-بھارت فائنل ہونے کو تیار، ٹورنامنٹ فائنلز میں پاکستان کا پلڑا بھاری

پی ٹی سی ایل گروپ اور مرکنٹائل نے پاکستان میں آئی فون 17 کی لانچ کا اعلان کردیا

ویڈیو

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی