پاکستانی اداکارہ عفت عمر اور گلوکار علی ظفر کے درمیان ساتھی گلوکارہ میشا شفیع کے خلاف ہتک عزت کے مقدمے پر ٹوئٹر پر گرما گرم بحث ہوئی جس میں دونوں نے ایک دوسرے کو خوب تنقید کا نشانہ بنایا۔
اپریل 2018 میں گلوگارہ میشا شفیع نے اپنے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ کے ذریعے علی ظفر کی جانب سے انہیں کئی موقعوں پر جنسی طور پر ہراساں کرنے کا الزام لگایا تھا۔ جس کے بعد علی ظفر نے نہ صرف الزامات کی تردید کی بلکہ میشا شفیع کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ بھی دائر کیا۔
علی ظفر کی جانب سے ہتک عزت کیس میں حالیہ پیش رفت کے بارے میں علی ظفر نے ٹویٹ کرتے ہوئے کچھ رپورٹس شئیر کی جن کے مطابق میشا شفیع نے کیس کی حالیہ سماعت کے بعد “جھوٹا بیان دینے کا اعتراف کیا ہے”
جبکہ ان رپورٹس کو غلط اور جھوٹا قرار دیتے ہوئے اداکارہ عفت عمر نے مائکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک سکرین شاٹ شئیر کرتے ہوئے لکھا فیک نیوز الرٹ
Fake new alert. pic.twitter.com/GQ5wyXqxnl
— Iffat Omar Official (@OmarIffat) February 24, 2023
اداکارہ کی جانب سے کی گئی ٹویٹ کے بعد ایک سلسلہ وار ٹویٹ میں دونوں نے ایک دوسرے کو خوب تنقید کا نشانہ بنایا ، بعد ازاں علی ظفر نے عفت عمر پر الزام لگایا کہ وہ پبلیکیشنز کو عدالتی کارروائی پوسٹ نہ کرنے اور منتظمین سے ان کی خدمات حاصل نہ کرنے کے لیے کہہ رہی ہیں۔
علی ظفر نے ٹویٹ میں لکھا کہ “یہ میرے علم میں آیا ہے کہ [عفت عمر] جو ایف آئی اے کی رپورٹ میں میرے خلاف بدعنوانی کے الزام میں “مجرم ثابت ہوچکی “تھی اور کیمرے پر ایک پرانے ساتھی کو ہراساں کرنے کا اعتراف کرچکی ہیں، وہ پبلیکیشنز کو عدالتی کارروائی پوسٹ نہ کرنے اور منتظمین سے مطالبہ کر رہی ہیں کہ مجھے ایونٹس کے لیے ہائر نہ کیا جائے۔
It has come to my knowledge that Ms @OmarIffat who was “found guilty” in the FIA’s report for smear against me and is on camera admitting harassing an older colleague, has been calling up publications not to post court proceedings and organisers not to hire me. Enough is enough.
— Ali Zafar (@AliZafarsays) February 24, 2023
عفت عمر نے ان کی ٹویٹ کا فوری جواب دیتے ہوئے ظفر پر جھوٹ بولنے کا الزام لگایا اور انہیں عدالت میں الزامات ثابت کرنے کا چیلنج دیا۔عفت عمر نے لکھا عدالت میں ثابت کریں ، بس اب بہت ہوا۔
will you stop lying ??? What bloody campaign against u? Who the hell you even are? Prove it in courts loser and yes enough is enough. https://t.co/jiCQ34bo7W
— Iffat Omar Official (@OmarIffat) February 24, 2023
عفت عمر کی پے در پے ٹویٹس کا جواب دیتے ہوئے علی ظفر کہا کہ اگر وہ اسے ہی ان کو ہراساں کرتی رہی تو وہ ان کی وہ ویڈیوز پوسٹ کر دیں گے جہاں عدالت میں دیگر چیزوں کے بارے میں پوچھا گیا جو ریکارڈ کا حصہ ہے۔”
اس کے علاہ علی ظفر نے عفت عمر پر اپنے خاندان کی خواتین اور اس کے والد کو تکلیف پہنچانے کا الزام بھی لگایا، ان کا دعویٰ تھا کہ ان کے والد نے یونیورسٹی کے زمانے میں انہیں ہراساں کرنے سے بچایا۔
It seems like you have nothing better to do in life than to slander and bully people and talk utter non sense. But times have changed. Bullies will no longer be given any space to intimidate others specially journalists and cause such social negativity.
— Ali Zafar (@AliZafarsays) February 24, 2023
علی ظفر اور عفت عمر کے مابین جاری اس بحث نے سوشل میڈیا پر خوب سنسی پھیلائی کچھ صارفین نے گلوکار کا ساتھ دیا جبکہ کچھ نے اداکارہ کی حمایت کرتے ہوئے کمنٹس کیے۔