کارکردگی کے اعتبار سے سپریم کورٹ کا بینچ نمبر 2 سب پر بھاری

پیر 6 نومبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جسٹس سردار طارق مسعود کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے بینچ نمبر 2 نے مقدمات کی فیصلہ کن سماعتوں کے لحاظ سے عدالتِ عظمٰی کے دیگر تمام بینچوں پر سبقت حاصل کرلی ہے، کارکردگی کے اعتبار سے اس بینچ نے ایک ماہ کے عرصے میں 600 مقدمات کا فیصلہ کرتے ہوئے یہ اعزاز اپنے نام کیا ہے۔

سپریم کورٹ کی جانب سے جاری ایک رپورٹ کے مطابق جسٹس سردار طارق مسعود کی سربراہی میں بینچ نمبر 2 اپنی کارکردگی کے اعتبار سے سپریم کورٹ کے دیگر تمام بینچوں پر بازی لے گیا ہے۔ جسٹس سردار طارق مسعود کے اس بینچ  نے 18 ستمبر سے 20 اکتوبر کے دوران 6 سو مقدمات کا فیصلہ کیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بینچ 2 کے مقابلہ میں سپریم کورٹ کے 4 بینچز نے  8 سو 19 مقدمات کا فیصلہ کیا، جبکہ سپریم کورٹ کے تمام بینچز نے 18 ستمبر سے 20 اکتوبر تک 1419 مقدمات کا فیصلہ کیا ہے۔

سپریم کورٹ کے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق جسٹس سردار طارق مسعود کی سربراہی میں بینچ نمبر 2 نے 18 ستمبر کے ہفتے میں 88 جبکہ 25 ستمبر کے ہفتے میں 126 مقدمات کا فیصلہ کیا۔ اسی طرح بینچ نے 2 اکتوبر کے ہفتہ میں 105، 9 اکتوبر کے ہفتے میں 81 جبکہ 19 اکتوبر کے ہفتے میں اسی بینچ نمبر 2 نے 2 سو مقدمات کا فیصلہ کیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم