اب محض انگلی کے ذریعے بلڈ پریشر چیک کرنا ہوجائے گا ممکن

بدھ 4 جنوری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بلڈ پریشر میں اضافہ یا کمی دونوں صحت کے لیے تباہ کن مانے جاتے ہیں۔

عام طور پر بلڈ پریشر کو چیک کرنے کے لیے مخصوص مشین کا استعمال کیا جاتا ہے جس کا کف بازو کے مخصوص حصے پر چڑھا کر ریڈنگ حاصل کی جاتی ہے۔

مگر اب دنیا کا پہلا کف لیس بلڈ پریشر مانیٹر تیار ہوا ہے جس پر محض انگلی رکھ کر ہی بلڈ پریشر ریڈنگ جاننا ممکن ہے۔

ویلنسیل نامی کمپنی نے اس بلڈ پریشر مانیٹر کو تیار کیا ہے جسے لاس ویگاس میں کنزیومر الیکٹرونکس شو کے موقع پر پیش کیا گیا۔

کمپنی کے مطابق بازو کے اوپری حصے پر کف لگانے کی بجائے اس مانیٹر سے بلڈ پریشر کو فنگرٹپ کلپ سے جاننا ممکن ہے۔

عام طور پر اس طرح کا طریقہ کار ابھی دل کی دھڑکن کی رفتار جاننے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے مگر اس سے بلڈ پریشر جاننا بہت آسان ہوجائے گا۔

اس ڈیوائس کو ابھی یو ایس فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن نے منظوری نہیں دی مگر کمپنی نے کہا کہ ڈیوائس میں موجود سنسرز خون کے بہاؤ کی جانچ پڑتال کرتے ہیں۔

بعد ازاں یہ تفصیلات ایک الگورتھم تک پہنچتی ہیں جو مختلف عناصر کو مدنظر رکھ بلڈ پریشر ریڈنگ بتاتا ہے۔

ڈیوائس کے سنسرز کو تربیت کے لیے ہائی بلڈ پریشر کے 7 ہزار مریضوں کا ڈیٹا فراہم کیا گیا تھا۔

ڈیوائس میں خون کے انقباضی دباؤ (Systolic blood pressure) اور انبساطی دباؤ (diastolic blood pressure) کے نمبر اسکرین پر نظر آنے لگتے ہیں اور موبائل ایپ پر بھی فراہم کیے جاتے ہیں۔

کمپنی کو توقع ہے کہ اس ڈیوائس سے ہائی بلڈ پریشر کے خلاف جنگ میں کامیابی ممکن ہوسکے گی جبکہ ہر جگہ اسے آسانی سے استعمال کیا جاسکے گا۔

اس کی قیمت 99 ڈالرز رکھی گئی ہے مگر اس کی فروخت طبی ریگولیٹرز کی منظوری کے بعد شروع ہوگی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

معروف ریپر اینڈی روس کا ریاست پاکستان، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کو خراج تحسین

افغان کرکٹر راشد خان کا بھارت اور آسٹریلیا کی شہریت ٹھکرانے کا انکشاف

پاکستان اور مصر کے وزرائے خارجہ کا رابطہ، غزہ سمیت خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال

امریکا میں جنونی شخص کی فائرنگ، ایک ہی خاندان کے 8 بچے ہلاک

کراچی: ایرانی کرنسی کی غیرقانونی خرید و فروخت میں ملوث ملزم گرفتار، ڈیڑھ ارب ریال برآمد

ویڈیو

معروف ریپر اینڈی روس کا ریاست پاکستان، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کو خراج تحسین

کیا امریکا اور ایران کے درمیان ڈیل ہوگی یا خطہ ایک بار پھر جنگ کی طرف جائےگا؟

مذاکرات کا دوسرا دور: دارالحکومت میں سخت سیکیورٹی انتظامات، میرے نمائندے اسلام آباد جارہے ہیں، صدر ٹرمپ

کالم / تجزیہ

پاکستان مسلم دنیا کا قائد اور اقوام عالم میں قابل اعتبار ثالث

مطالعہ پاکستان : بنیان مرصوص ایڈیشن

امریکا ایران مذاکرات: کیا ہونے جا رہا ہے؟