نیا ’ Nokia G22‘ اسمارٹ فون، جسے خود بھی مرمت کیا جاسکتا ہے

اتوار 26 فروری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

موبائل فون نے جہاں زندگی آسان بنائی ہے وہیں ایک مشکل یہ بڑھائی ہے کہ جانے انجانے میں یہ جب بھی ہاتھ سے گرتا ہے، تو بعض اوقات اس پر چڑھا مضبوط کور بھی اس کو نقصان سے نہیں بچا پاتا۔

صارفین کی اس مشکل کا حل نوکیا نے ڈھونڈ نکالا ہے اور Nokia G22 کے نام سے ایک ایسا پائیدار اسمارٹ فون متعارف کروایا ہے جس کی مرمت صارفین خود کر سکیں گے۔

ری سائیکل پلاسٹک بیک

فن لینڈ کی کمپنی HMD Global کی تخلیق Nokia G22 بظاہر 6.5 انچ اسکرین اور 50 میگا پکسل کیمرہ کا حامل ایک عام اسمارٹ ہے تاہم اس کی خاص بات اس کی ری سائیکل پلاسٹک بیک ہے جسے حسب ضرورت بنا کسی جھنجھٹ کے باآسانی ہٹا کر فون کے ناکارہ پرزوں کو تبدیل کیا جا سکتا ہے۔

nokia G22/فائل فوٹو

بس آپ کو اس کام کے لیے ہارڈویئر ریپیئر ایڈووکیسی فرم iFixit کی گائیڈ بک سے رہنمائی لینا ہوگی جس کے بعد آپ حسب ضرورت Nokia G22 کا بیک کور، بیٹری، اسکرین اور چارجنگ پورٹ آسانی سے تبدیل کر سکتے ہیں۔

30 فیصد کم

ایچ ایم ڈی گلوبل میں پروڈکٹ مارکیٹنگ کے سربراہ ایڈم فرگوسن کے مطابق اسمارٹ فون میں پیدا ہونے والی خرابی کو خود دور کرنا نیا فون خریدنے کے مقابلے میں اوسطاً 30 فیصد کم  خرچ ہے۔

واضح رہے کہ ریگولیٹرز کی جانب سے الیکٹرانک آلات کو زیادہ پائیدار بنانے کے تقاضے کے بعد سے اسمارٹ فون کمپنیاں فون کو زیادہ دیر تک قابل استعمال بنانے کے لیے کام کر رہی ہیں۔

 

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان کا عالمی نیوکلیئر سائنس اولمپیاڈ میں شاندار کارنامہ، ایک طلائی اور 2 چاندی کے تمغے جیت لیے

سب گل سڑ چکا ہے

افغانستان میں خواتین پر تشدد اور ہلاکتوں میں سنسنی خیز اضافہ، برطانوی اخبار کی تحقیقاتی رپورٹ

پیٹرول کی عالمی قیمتیں برقرار رہیں تو اگلے 2 روز میں اچھی خبر مل سکتی ہے، وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک

محسن نقوی کا لاہور ایئرپورٹ کا اچانک دورہ، امیگریشن کاؤنٹرز مکمل کھلے رکھنے کا حکم

ویڈیو

آبنائے ہرمز کھولنے کے لیے ایران اور عمان معاہدے کے قریب، تہران نے امریکی ناکہ بندی ختم کرنے کی شرط رکھ دی

اگر عام آدمی کا احتساب ہوتا ہے تو وزرا بھی قانون سے ماورا نہیں، اسلام آباد کے شہریوں کی رائے

کشمیری پاکستان کے مالک ہیں، مسلم لیگ (ن) کو دو تہائی اکثریت دلائیں گے، رانا ثنا اللہ کا ضلع باغ میں جلسہ عام سے خطاب

کالم / تجزیہ

سب گل سڑ چکا ہے

فیض، سیالکوٹ اور کرکٹ

پرانی کتابوں کا اتوار بازار