پی ٹی آئی رہنماؤں کو 30 روزکے لیے ایم پی او کے تحت نظربند کیا، پنجاب حکومت

پیر 27 فروری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جیل بھرو تحریک کے دوران گرفتار تحریک انصاف کے رہنماؤں کی بازیابی کے لیے لاہور ہائی کورٹ میں دائر درخواستوں پر  پنجاب حکومت نے گرفتاریاں دینے والے پی ٹی آئی رہنماؤں سے متعلق رپورٹ جمع کروا دی۔

پنجاب حکومت کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ شاہ محمود قریشی ، اسدعمر اور اعظم سواتی سمیت 9 رہنماؤں کو 30 روزکے لیے مینٹیننس آف پبلک آرڈر (ایم پی او) کے تحت نظربند کیا ہے۔

 پنجاب حکومت کے وکیل نے لاہور ہائی کورٹ کو بتایا ہے کہ پنجاب کے مختلف اضلاع میں77 لوگوں کو نظر بند کیا گیا ہے، ڈپٹی کمشنر لاہور نے نظر بندی کے احکامات جاری کیے۔

سرکاری وکیل کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی رہنماؤں کی دوسرے شہروں میں منتقلی کے خلاف درخواست ہے، اعجاز چوہدری کی رہنماؤں کی بازیابی کی درخواست میں رپورٹ آگئی ہے۔

لاہور ہائی کورٹ نے سرکاری وکیل کو اگلی سماعت تک باقاعدہ جواب داخل کرانے کی ہدایت کردی۔

عدالت کا کہنا تھا کہ ابھی رپورٹ عدالت کی فائل میں نہیں لگی، اس میں بھی رپورٹ جمع کرائیں ، دونوں درخواستوں میں رپورٹ آنے کے بعد جمعہ کو سماعت کریں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پیٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا، حکومت نے 25 اگست کے لیے نئی قیمتوں کا اعلان کردیا

برطانیہ میں سالمونیلا پھیلنے کا خدشہ، علامات، علاج اور بچاؤ کے طریقے

امریکی یونیورسٹیوں کی غیرملکی طلبہ کو 15 ستمبر سے قبل امریکا واپس پہنچنے کی ہدایت

معاشی تنہائی یا عالمی معیشت میں شمولیت، امریکا کا ایران کو سخت پیغام

اسلام آباد کے قریب ہزار سال پرانے گکھڑ دور کے تاریخی مقامات سیاحوں کے لیے کھول دیے گئے

ویڈیو

فیلڈ مارشل دنیا کو تباہی سے بچانے کے مشن پر، ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی راہیں جدا؟ مولانا کا یہودی ایجنٹ سے غیر فطری اتحاد

جیل رولز کسی بھی قیدی کو پرائیویٹ اسپتال سے علاج کی اجازت نہیں دیتے: سینیئر وکلا

بلوچستان کا طالب علم اے آئی کی مدد سے انسانوں کو نئی زندگی فراہم کرے گا؟

کالم / تجزیہ

کیا شہباز حکومت توہینِ عدالت کے ’جرم‘ میں گھر جا سکتی ہے؟

گر آنکھ چھلک پڑے تو …… معاف کرنا

سفید جادو، مثبت اور مددگار