اقوام متحدہ کی ایک بار پھر انسانی بنیادوں پر غزہ میں جنگ بندی کی اپیل

پیر 20 نومبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے ایک بار پھر غزہ میں جنگ روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اپنے ایک بیان میں انتونیو گوتریس نے کہاکہ اس جنگ میں خواتین اور بچوں سمیت عام شہریوں کی ہلاکتوں کی تعداد حیران کن اور ناقابل قبول ہے۔ ان فوجی کارروائیوں کو فوری طورپر رکنا چاہیے۔

انہوں نے کہاکہ میں ایک بار پھر انسانی ہمدردی کی بنیاد پر غزہ میں جنگ بندی کی اپیل کرتا ہوں۔

اقوام متحدہ کے دیگر اداروں کے عہدیداران نے بھی سیکریٹری جنرل کی اس اپیل کی حمایت کی ہے جس میں غزہ کے 23 لاکھ مکینوں خاص طور سے اسرائیلی فوجی کارروائیوں کے باعث بے گھر ہونے والے 17 لاکھ فلسطینیوں کے لیے حالات کو بہتر بنانے کو کہا گیا ہے۔

دوسری جانب اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق (او ایچ سی ایچ آر) وولکر ترک نے ایک بیان میں کہا ہے کہ غزہ میں گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران رونما ہونے والے ہولناک واقعات نے ایمان و اعتقاد کو متزلزل کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ غزہ میں اسکولوں میں پناہ لینے والے ہزاروں شہریوں کا قتل، الشفا ہسپتال میں پناہ لئے ہوئے ہزارو ں شہریوں کا جانیں بچانے کے لیے بھاگنا، لاکھوں افرا د کو بے گھر کر دینا تمام بین الاقوامی قوانین کی بڑے پیمانے پر خلاف ورزیاں اور جنگی جرائم کے زمرے میں آتا ہے۔

اِدھر عالمی ادارہ صحت نے 4 روز سے اسرائیلی بربریت کا نشانہ بنے غزہ کے الشفا ہسپتال کو ’ڈیتھ زون‘ قرار دے دیا ہے۔

واضح رہے کہ 7 اکتوبر کو فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کی طرف سے اسرائیل کے خلاف کیے گئے آپریشن کے بعد اسرائیلی فوج کی غزہ پر بمباری کا سلسلہ جاری ہے اور اب تک 13 ہزار سے زیادہ فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔

اسرائیلی فوج کی بمباری سے شہید ہونے والوں میں ساڑھے 5 ہزار بچے، ساڑھے 3 ہزار خواتین شامل ہیں جبکہ زخمیوں کی تعداد 30 ہزار سے زیادہ ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

خضدار: رشتے سے انکار پر خاندان کے 3 افراد قتل، اسپیکر بلوچستان اسمبلی نے رپورٹ طلب کرلی

تین گنا قیمت، جعلی اور ایکسپائر اشیا، سلمیٰ بٹ کا موٹروے ریسٹ ایریاز پر موجود مارٹس کے خلاف سخت ایکشن

پاکستان اور صومالیہ میں بحری دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق

چین کی طرز پر اسلام آباد میں لا انفورسمنٹ انویسٹی گیشن سینٹر قائم ہوگا، محسن نقوی

پاکستان اور امریکا کا دہشتگردی کے خلاف تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

ویڈیو

سولر انقلاب کے بعد پاکستان کا اگلا بڑا امتحان، ماہرین کا بیٹری اسٹوریج اور اسمارٹ گرڈز کی اہمیت پر زور

آزاد کشمیر میں اقتدار کی دوڑ تیز، ن لیگ کی سادہ اکثریت، وزارت عظمیٰ کے لیے بڑے نام سامنے آگئے

صومالی وزیرِ دفاع کی نیول اور ایئر ہیڈکوارٹرز آمد، دفاعی شراکت داری، تربیت اور استعدادِ کار بڑھانے پر اتفاق

کالم / تجزیہ

گلا سڑا نظام اور وزیر داخلہ کی تقریر

کشمیر: بین الاقوامی قانون کیا کہتا ہے؟

پہلا دروازہ