صدر جو بائیڈن کی سالگرہ پر بیشتر امریکی شہری پریشان کیوں ہیں؟

پیر 20 نومبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی صدر جو بائیڈن 81 برس کے ہو گئے ہیں۔ گو کہ انہوں نے اوول آفس کی سربراہی کرنے والے سب سے عمر رسیدہ امریکی صدر ہونے کا اعزاز پالیا ہے مگر رائے عامہ کے جائزوں میں امریکیوں کی بڑی تعداد نے یہ خدشہ ظاہر کیا ہے کہ جو بائیڈن اپنے دوبارہ بطور صدر انتخاب کے خواہاں ہیں حالانکہ وہ اس عہدے کے لیے اب بہت بوڑھے ہوچکے ہیں۔

اپنی سالگرہ پر بائیڈن نے ہلکے پھلکے انداز میں اپنی عمر 198 سال  بتا کر اپنے ووٹرز اور ان کی عمر کے حوالے سے فکر مند لوگوں کو باور کرانے کی کوشش کی ہے کہ وہ وائٹ ہاؤس کے سخت کام کرنے کے لیے واقعی بہت بوڑھے ہیں مگر ان کا نصف صدی پر پھیلا عوامی زندگی کا تجربہ ایک اثاثہ ہے جو امریکا کو مسائل سے نمٹنے میں مدد دے گا۔

اگر بائیڈن دوبارہ صدر منتخب ہوئے تو وہ اپنی دوسری میعاد کے اختتام تک 86 برس کے ہوجائیں گے۔ بائیڈن سے پہلے عمر رسیدہ امریکی صدر کا ریکارڈ ریپبلکن رونالڈ ریگن کے پاس تھا جنہوں نے 1989ء میں 77 سال کی عمر میں اپنی دوسری 4 سالہ مدت مکمل کی تھی۔

دوسری جانب جو بائیڈن کے حریف ڈونلڈ ٹرمپ کی عمر 77 برس ہے اور وہ 2024ء کے انتخابات میں بائیڈن کو چیلنج کرنے کے لیے ممکنہ طور پر ریپبلکن پارٹی کے امیدوار ہیں۔ حیرت انگیز طور پر امریکی ووٹرز کے لیے ڈونلڈ ٹرمپ کی عمر پریشانی کا باعث نہیں بنی۔

واضح رہے کہ خبر رساں ادارے رائٹرز کی جانب سے ستمبر کے وسط میں کیے گئے ایک سروے میں ووٹرز نے بائیڈن کی عمر اور دفتر کے لیے ان کی فٹنس پر تشویش کا اظہار کیا۔ 77 فیصد جواب دہندگان، بشمول 65 فیصد ڈیموکریٹس نے کہا کہ بائیڈن صدر بننے کے لیے بہت بوڑھے ہیں، جب کہ صرف 39 فیصد نے کہا کہ بائیڈن صدارت کے لیے ذہنی طور پر کافی تیز ہیں۔

اس کے مقابلے میں، سروے کے 56 فیصد جواب دہندگان نے کہا کہ ٹرمپ عہدے کے لیے بہت بوڑھے ہیں، جب کہ 54 فیصد نے کہا کہ وہ صدارت کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے ذہنی طور پر کافی تیز ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان: منگلہ زرغون غر میں آپریشن کے دوران 35 سے زیادہ دہشتگرد ہلاک، 3 کمانڈرز گرفتار

ایران کے لیے وقت تیزی سے ختم ہورہا ہے، اسے فوری اقدامات کرنا ہوں گے، ڈونلڈ ٹرمپ کی تہران کو وارننگ

اسلام آباد میں امریکا ایران مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے کوششیں جاری ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ، علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال

سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا، عیدالاضحیٰ 27 مئی کو منائی جائےگی

ویڈیو

چین سے امریکا اور ایران تک، دنیا کا پاکستان پر اعتماد، اسلام آباد کے شہریوں کی حکومت اور پاک فوج کو خراجِ تحسین

معذور افراد کو بااختیار بنانے کے لیے مین اسٹریم سوشل آرگنائزیشن مشن امریکا کی کوششیں

حکومت اور آئی ایم ایف کے مابین مذاکرات جاری، آئندہ مالی سال کا بجٹ کیسا تیار ہونے جا رہا ہے؟

کالم / تجزیہ

قدم قدم سوئے حرم

میڈیا اور پروپیگنڈا

جب محافظ ہی زہر فروشوں کے نگہبان بن جائیں