دنیا کے تیز ترین موٹرائزڈ لکڑی کے جوتے نے 70 میل فی گھنٹہ کی رفتار کا ریکارڈ قائم کردیا

جمعہ 21 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نیدرلینڈز کے ایک ٹی وی میزبان نے لکڑی کے روایتی جوتے کی شکل میں تیار کی گئی گاڑی چلا کر دنیا کے تیز ترین موٹرائزڈ جوتے کا ریکارڈ قائم کردیا۔

یہ بھی پڑھیں: دنیا کے تیز ترین مکے باز نے 3 عالمی ریکارڈ قائم کر دیے

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈچ ٹی وی میزبان کلااس فان کروئسٹم اور ان کی ٹی وی ٹیم نے ریکارڈ قائم کرنے والی گاڑی تیار کرنے کا فیصلہ کیا، جس کے لیے انہوں نے برطانوی شہری کیون نکس سے رابطہ کیا، جو 2025 میں دنیا کی تیز ترین موٹرائزڈ باغیچے کی جھونپڑی کا ریکارڈ قائم کرچکے تھے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Klaas van Kruistum (@klaasvank)

ٹیم نے اپنی گاڑی کے لیے نیدرلینڈز کے روایتی لکڑی کے جوتے کو بطور نمونہ استعمال کیا اور برقی گو کارٹ کے ڈھانچے کو اس کی بنیاد بنایا۔

بعد ازاں اس ڈھانچے پر پالئیےسٹر اور فائبر گلاس سے جوتے کی شکل کا خول تیار کیا گیا، جس کے بعد یہ منفرد گاڑی مکمل ہوئی۔

کلااس فان کروئسٹم نے 4 اپریل کو نیدرلینڈز کے شہر بوشن ہاؤٹ میں بریڈا بین الاقوامی ہوائی اڈے پر اس گاڑی کو چلایا، جہاں اس نے 70.05 میل فی گھنٹہ یعنی تقریباً 113 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار حاصل کی۔

یہ بھی پڑھیں: ایک دھن 639 سال، دنیا کا منفرد ترین موسیقی پروگرام جاری

یہ رفتار دنیا کے تیز ترین موٹرائزڈ لکڑی کے جوتے کا نیا ریکارڈ قائم کرنے کے لیے کافی تھی، جس پر اسے گنیز ورلڈ ریکارڈز میں شامل کرلیا گیا۔

کلااس فان کروئسٹم اور ان کی ٹیم نے اس منفرد منصوبے کے ذریعے روایتی ڈچ لکڑی کے جوتے کو ایک تیز رفتار موٹرائزڈ گاڑی میں تبدیل کردیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp