حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا

جمعہ 21 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی حکومت اور آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے جمعہ کو ایک بار پھر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں فوری طور پر اضافہ کر دیا ہے، جس کے تحت پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 81 پیسے فی لیٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 59 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا ہے۔

نئی اور پرانی قیمتوں کا موازنہ

وزارتِ توانائی (پیٹرولیم ڈویژن) کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق 22 اگست 2026 سے ہو گا جو 24 اگست 2026 تک لاگو رہیں گی۔

پیٹرول کی نئی قیمت

پیٹرول کی موجودہ قیمت 337 روپے 78 پیسے فی لیٹر تھی، جس میں 3 روپے  81 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ اس اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 341 روپے  59 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت

ہائی اسپیڈ ڈیزل کی موجودہ قیمت 364 روپے 70 پیسے فی لیٹر تھی، جس میں 3 روپے 59 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ اس ترمیم کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 368 روپے  29 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔

 فارمولے میں ترمیم اور عوامی ردِعمل

اوگرا کے مطابق قیمتوں میں یہ ترمیم وفاقی حکومت کے جاری کردہ تجدید شدہ پیٹرولیم پرائسنگ میکانزم کی بنیاد پر کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، پیٹرول 27 پیسے اور ڈیزل ایک روپے 64 پیسے مہنگا

پیٹرولیم مصنوعات بالخصوص ڈیزل کی قیمت میں اضافے سے ٹرانسپورٹ کے کرایوں اور اشیائے خورونوش کی قیمتوں پر براہِ راست اثر پڑے گا، جس سے پہلے سے ہی مہنگائی کے مارے عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ متوقع ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شام کے وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان مکمل: باہمی تعاون اور تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق

برونائی کے سلطان نے بہو سے شاہی اعزازات کیوں واپس لے لیے؟

عمران خان کو عین وقت پر شفا اسپتال کی بجائے پمز کیوں لے جایا گیا؟ طارق فضل چوہدری نے بتادیا

دنیا کے تیز ترین موٹرائزڈ لکڑی کے جوتے نے 70 میل فی گھنٹہ کی رفتار کا ریکارڈ قائم کردیا

فٹبال ورلڈ کپ فائنل کے بعد اسپینش اور ارجنٹائن کھلاڑیوں میں جھگڑا، قصورار کون؟، فیفا کا فیصلہ آگیا

ویڈیو

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

امریکی صدر پر گانا چرانے کا الزام، گلوکارہ آریانا گرانڈے ڈونلڈ ٹرمپ پر برس پڑیں

کالم / تجزیہ

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘

قائداعظم کی بیماری: سازشی تھیوری دم توڑ گئی