چینی کمپنی کا پاکستان میں الیکٹرانک گاڑیوں کے لیے سرمایہ کاری کا عزم

جمعرات 23 نومبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چین کی کار ساز کمپنی بی وائی ڈی نے پاکستان میں آٹوموبائل بالخصوص الیکٹرانک گاڑیوں کے شعبے میں سرمایہ کاری میں اپنی گہری دلچسپی ظاہر کی ہے۔

بی وائی ڈی کے ایک وفد نے جمعرات کو سیکریٹری سرمایہ کاری بورڈ ڈاکٹر سہیل راجپوت سے ملاقات کے دوران پاکستان کے الیکٹرانک وہیکل سیکٹر میں سرمایہ کاری کرنے میں گہری دلچسپی ظاہر کی۔

سرمایہ کاری بورڈ کے سیکریٹری نے پاکستان میں الیکٹرانک گاڑیوں کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے اس شعبے میں کمپنی کی دلچسپی کو سراہا۔ انہوں نے وفد کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ملک میں کاروبار اورسرمایہ کاری کے فروغ کے لیے اقدامات کررہی ہے۔

ڈاکٹر سہیل راجپوت نے وفد کو پاکستا ن میں سرمایہ کاری میں سہولیات کی فراہمی کے حکومتی عزم کا اعادہ بھی کیا۔ بی وائی ڈی کا وفد پاکستان کے حالیہ دورے میں سرمایہ کاری بورڈ کی مدد سے مقامی شراکت داروں کے ساتھ اہم ملاقاتیں کرے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایران کے خلاف ممکنہ جنگ میں جوہری ہتھیار استعمال کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی میں 3 ہفتوں کی توسیع، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا اعلان

امریکا نے اپنا بحری بیڑا ’جارج بش‘ بحیرہ ہند میں اتار دیا

بنگلہ دیشی بارڈر گارڈز کی اسمگلنگ کے خلاف بڑی کارروائی، 84 لاکھ ٹکا مالیت کی بھارتی ساڑیاں برآمد

سکھ رہنماؤں کو بھارتی دھمکیاں، سکھ فار جسٹس نے بھارتی سفارتکار کی مبینہ آڈیو لیک کردی

ویڈیو

سعودی عرب سے 3 بلین ڈالرز ملنے پر پاکستانی کیا کہتے ہیں؟

خیبر پختونخوا: دہشتگردی کے واقعات میں کمی، پشاور کے شہری کیا کہتے ہیں؟

پہلگام حملہ: کیا یہ خود ساختہ منصوبہ تھا؟

کالم / تجزیہ

عالمی دن پر کتاب سے مکالمہ

جنگ اور جنگ بندی کے مابین مرتب کیے 9 نتائج

لاہور پر ’مغل اعظم‘ کی یلغار