لاہور میں موٹروے پولیس نے انسانیت سے بھرپور کارنامہ انجام دیا ہے۔
ترجمان موٹروے پولیس نے بتایا ہے کہ لاہور سے اسلام آباد جانے والی کار کو فیض پور کے نزدیک شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ لگ گئی تھی، پولیس نے جلتی ہوئی کار سے میاں بیوی کو بحفاظت نکال لیا۔
ترجمان نے بتایا کہ ڈی ایس پی افضل مجید اور پیٹرولنگ افسران نے جلتی ہوئی کار سے میاں بیوی کو بحفاظت باہر نکالا۔
کار سوار میاں بیوی نے مدد کرنے پر موٹروے پولیس کی جرات و بہادری کوخراج تحسین پیش کیا۔
ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق سیکٹر کمانڈر غلام قادر سندھو نے پیٹرولنگ افسران کی کارکردگی کو سراہا ہے۔
مزید پڑھیں
واضح رہے کہ موٹروے پولیس عوام کی خدمت کے لیے ہمیشہ میدان عمل میں موجود ہوتی ہے اور موٹروے پر سفر کے دوران کسی کو بھی کوئی مسئلہ پیش آئے تو اس کی ہرممکن مدد کی جاتی ہے۔