انسانی دماغ کا دہرا استعمال، کیلکولیٹر کو بھی مات، 51 سالہ شخص نے جملے میں حروف گن کر حیران کر دیا

پیر 27 نومبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اردن کے ایک 51 سالہ شخص کی تیز رفتار ریاضی کی مہارت نے سب کو حیران کر دیا ہے، 51 سالہ شخص نے 10 جملوں میں سب سے کم وقت میں حروف گننے کا گنیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

اُردن کے علاقے ’اربید‘  سے تعلق رکھنے والے 51 سالہ محمد صياحين اپنے دماغ کا دہرا استعمال کرتے ہیں، ایک جانب وہ تیزی سے اونچی آواز میں جملہ پڑھتے ہیں اور دوسری جانب اپنے دماغ کا دہرا استعمال کرتے ہوئے حروف کی تعداد بھی اپنے ذہن میں محفوظ رکھتے ہیں۔

محمد صياحين کو  تیز ترین حساب کتاب کرنے کی صلاحیت کا اندازہ اس وقت ہوا جب وہ اسکول میں پڑھتے تھے اور ایک استاد نے ان کی اس صلاحیت کی نشاندہی کی ۔

صياحين نے گنیز ورلڈ ریکارڈز کو بتایا کہ ’مجھے حادثاتی طور پر سیکنڈری اسکول میں تیزی سے حساب لگانے کی صلاحیت کا احساس ہوا، ان کا کہنا تھا کہ ’میں نے شروع میں سوچا کہ تمام بچے وہی کر سکتے ہیں جو میں کرتا ہوں لیکن میرے ایک استاد نے مجھے میری صلاحیت کا احساس دلایا اور کہا کہ نہیں ایسا کوئی اور نہیں کر سکتا۔

@gwrarabic

محمد صياحين، 51 عام، شكّل ثورة جديدة في الجمع بين عالمي الحساب الذهني الفائق والرصد السمعي. فقد استطاع حصد الرقم القياسي العالمي لأسرع وقت في حساب عدد الأحرف في 10 @ابو الحروف جمل ذهنياً بواقع 35.5 ثانية.

♬ original sound – Guinness World Records Arabic – Guinness World Records Arabic

محمد صياحين کا کہنا ہے کہ استاد کی نشاندہی کے بعد انہوں نے اپنی صلاحیتوں کو آزمانا شروع کیا جو کہ غیر معمولی تھیں۔ اس میں انہوں نے ایک جملے میں حروف کی تعداد کا حساب لگایا تو وہ اتنا جلدی ہوا کہ ایسا کرنے میں چند سیکنڈ درکار ہوئے۔  محمد صياحين کو اس کام میں اس وقت شہرت ملی جب انہوں نے اس کا عملی مظاہرہ ایک ٹی وی سیریز عربگوٹ ٹیلنٹ میں کیا۔

اب حال ہی میں 51 سالہ محمد صياحين نے 35.5 سیکنڈ میں 10 جملوں میں حروف کی تعداد گن کر گنیز ورلڈ ریکارڈ کا اعزاز حاصل کر لیا ہے۔ ہر جملے میں گنتی میں انہیں صرف ایک یا 2 سیکنڈ لگے، لیکن جی ڈبلیو آر کے قواعد کے مطابق انہیں گنتی سے پہلے ہر جملے کو اونچی آواز میں پڑھنا ضروری تھا۔

اس میں سب سے دلچسپ بات جو سامنے آئی وہ یہ تھی کہ محمد صیاحین جملہ پڑھتے ہوئے اپنے دماغ کا دہرا استعمال کرتے ہیں، یعنی ان کا دماغ ایک جانب جملہ پڑھتا ہے اور دوسری جانب وہ اس میں حروف کی تعداد بھی اپنے ذہین میں رکھتے ہیں۔  محمد صياحين کا کہنا تھا کہ ’مجھے کسی وارم اپ کی ضرورت نہیں ہے۔ میں فوری طور پر یہ حساب کتاب کسی بھی وقت کر سکتا ہوں‘۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سپریم کورٹ کا اہم آئینی فیصلہ: نیب مقدمات میں اپیلیں اور ضمانت کی درخواستیں وفاقی آئینی عدالت ہی سنے گی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، پیٹرول 3 روپے 66 پیسے، ڈیزل 4 روپے 80 پیسے فی لیٹر مہنگا

گلوبل سپر لیگ: لاہور قلندرز نے ڈیزرٹ وائپرز کو 38 رنز سے شکست دے دی

کیا مصنوعی ذہانت انسان کے قابو سے باہر ہو رہی ہے؟ اوپن اے آئی کے ماڈل نے ٹیسٹ کے دوران حدود توڑ دیں

مودی کا مؤقف مسترد، کاکروچ جنتا پارٹی کا احتجاج میں تیزی لانے کا اعلان، حکومت نے پھر مہلت مانگ لی

ویڈیو

پاکستان کا دوٹوک انتباہ، حوثی باغیوں کی خیر نہیں، ایران کا بڑا اعلان، امریکا کی چال بھی ناکام

مودی نے طلبا کے سامنے گھٹنے ٹیک دیے، بھارتی ایجنسی کس طرح پاکستانی صحافیوں کو استعمال کرنے کی کوشش کررہی ہے؟

قدیم انجینیئرنگ سے دنیا حیران، 2 ہزار سال پرانا چینی تالا جسے کھولنے کے لیے محض چابی نہیں بڑا دماغ بھی چاہیے

کالم / تجزیہ

قائداعظم کے بارے میں سازشی تھیوریز نہ گھڑیں

مشرقِ وسطیٰ میں پاکستان کا ابھرتا ہوا کردار

شفاف انتخابات کا فریب