کوٹھیاں دھرنے کے قریب فائرنگ حادثے کو ریاستی اداروں سے منسوب کرنے کا سوشل میڈیا پروپیگنڈا ناکام

منگل 27 اکتوبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آزاد کشمیر میں کوٹھیاں دھرنے کے قریب پیش آنے والے ایک فائرنگ کے واقعے نے کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے نام نہاد ’پرامن احتجاج‘ کا پول کھول کر رکھ دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق شہید آباد (باغ) کے رہائشی احسان اختر ولد اختر کو لگنے والی گولی کسی سیکیورٹی کارروائی کا نتیجہ نہیں بلکہ ان کے اپنے ہی مسلح ساتھی کی پستول سے چلی تھی، جس نے ایکشن کمیٹی کے مسلح عناصر پر مشتمل ہونے کو واضح کر دیا ہے۔

واقعے کے فوراً بعد سوشل میڈیا پر اس افسوسناک حادثے کو سیکیورٹی فورسز سے منسوب کرنے کے لیے من گھڑت اور جھوٹا پروپیگنڈا پھیلایا گیا، جسے عوام سے ہمدردی بٹورنے اور سستا سیاسی فائدہ حاصل کرنے کا گھٹیا ترین ہتھکنڈا قرار دیا جا رہا ہے۔ سیکیورٹی فورسز کی کسی بھی نقل و حرکت یا مداخلت کے بغیر اس حادثے کا ملبہ ریاستی اداروں پر ڈالنے کا مقصد حقائق کو مسخ کرنا اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو بدنام کرنا ہے۔

مبصرین اور حلقوں کا کہنا ہے کہ امان، عمر نذیر اور مہران جیسے عناصر اپنے ذاتی اور سیاسی مفادات کے حصول کے لیے ہمیشہ سیکیورٹی فورسز پر بہتان تراشی کا کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتے، چاہے حقیقت اس کے برعکس ہو۔ احسان اختر کے واقعے کو منفی رنگ دینا بھی اسی سوچی سمجهی پالیسی کا حصہ ہے جس کا بنیادی مقصد علاقائی امن کو تباہ کرنا، عوام میں ہیجان پھیلانا اور اپنا سیاسی وجود برقرار رکھنا ہے۔

یہ واقعہ اس بات کا واضح اور ناقابل تردید ثبوت ہے کہ نام نہاد ایکشن کمیٹی کے پاس نہ تو کوئی مثبت ایجنڈا ہے اور نہ ہی عوامی خیر خواہی کا کوئی تصور بلکہ ان کی تمام تر جدوجہد جھوٹے بیانیوں، مسلح ہتھکنڈوں اور ریاستی اداروں کے خلاف زہر افشانی پر مبنی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شاندانہ گلزار کے بیان پر علی امین گنڈاپور کا سخت ردعمل، مبینہ لیکڈ آڈیو سامنے آگئی

میرپورخاص: مبینہ اغوا کیس کا ڈراپ سین، ہندو لڑکی نے ہندو پڑوسی سے پسند کی شادی کی

سہ ملکی سیریز: سری لنکا کا پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ

کشمیریوں کی حقِ خودارادیت کی جدوجہد میں پاکستان ساتھ کھڑا ہے، اسحاق ڈار

پاکستانی گانوں پر ناروے کا آرٹسٹ بھی جھوم اٹھا، لاہور کی سُرتال اکیڈمی کے بچوں نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی

ویڈیو

پاکستانی ہر حال میں کشمیریوں کے ساتھ ہیں، شاہراہ دستور پر ارکان پارلیمنٹ اور عوام کا کشمیریوں سے اظہار یکجہتی

5 باہمت بہنوں نے روایتی ذائقوں کو روزگار کا ذریعہ بنا لیا، کوئٹہ کے رامین ریسٹورنٹ کی منفرد کہانی

چار دیواری نہ سیکیورٹی، پنو عاقل کے 105 سال پرانے تھانے میں قانون کے محافظ کیسے کام کرتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

27 اکتوبر، یوم سیاہ: بین الاقوامی قانون کیا کہتا ہے؟

تحریک انصاف : رُل تے گئے آں پر چس بڑی آئی اے

درختوں پر جھولے اچھے لگتے ہیں، لاشیں نہیں