29 نومبر: جس روز پاکستان آرمی کے 4 سپہ سالاروں نے عہدہ سنبھالا

بدھ 29 نومبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کیا آپ جانتے ہیں کہ 29 نومبر کو آج تک پاکستان کے 4 آرمی چیف اپنا عہدہ سنبھال چکے ہیں۔ اس دلچسپ تاریخ کا آغاز 2007ء میں ہوا جب اُس وقت کے صدر جنرل پرویز مشرف نے سیاسی جماعتوں کے مطالبے پر آرمی چیف کے عہدے سے الگ ہوتے ہوئے اشفاق پرویز کیانی کو آئندہ کے لیے آرمی چیف تعینات کیا۔

اپنے عہدے میں 3 برس کی توسیع کے بعد جس دن جنرل اشفاق پرویز کیانی ریٹائر ہوئے وہ بھی 29 نومبر ہی کا دن تھا۔

اشفاق پرویز کیانی کے بعد جنرل راحیل شریف نے اُسی دن یعنی 29 نومبر2013ء کو اپنا عہدہ سنبھالا۔ 3 برس بعد وہ ریٹائر ہوئے تو جنرل قمر جاوید باجوہ نے بھی 2016ء میں اسی تاریخ کو آرمی چیف کا منصب سنبھالا۔

نومبر 2022ء میں جنرل قمر جاوید باجوہ کے ریٹائر ہونے پر موجودہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر وہ چوتھے آرمی چیف تھے جنہوں نے 29 نومبر کو یہ عہدہ سنبھال ۔


آج فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔ اس دن 1947 ء میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے قرار داد 181 منظور کی تھی جس میں فلسطین کو 2 حصوں میں تقسیم کرنے کی حمایت کی گئی تھی۔ قرارداد میں ایک حصہ اسرائیلی ریاست کا اور دوسرا عرب فلسطینی ریاست کا جب کہ بیت المقدس اور اس کے اطراف کے مقامات کو عالمی نگرانی میں رکھنے کی سفارش کی گئی۔


29 نومبر 1607ء کو ہارورڈ کالج کے بانی جان ہارورڈ لندن میں پیدا ہوئے۔


سال 1975ءمیں آج کے دن گراہم ہل کا انگلینڈ میں ہونے والے ایک ہوائی جہاز کے حادثے میں انتقال ہوا۔وہ برٹش موٹر ریسنگ ڈرائیورتھے جنہوں نے دو بار فارمولا ون ریسنگ کا عالمی مقابلہ جیتا تھا۔


آج پاکستانی ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے باز محمد یونس خان کا یومِ پیدائش ہے۔


آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp