کیا یو فون کا نام تبدیل کیا جا رہا ہے، ممکنہ نیا برینڈ نیم کیا ہے؟

پیر 14 ستمبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پرائیویٹائزیشن کمیشن نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کو ہدایت کی ہے کہ وہ یو فون کا برانڈ نیم بدل کر ‘e&’ رکھنے کی تجویز کو فی الحال منظور نہ کرے۔

یہ بھی پڑھیں: یوفون اور ٹیلی نار پاکستان نے ڈریگنز آف پاکستان 2026 میں 9 ایوارڈز جیت لیے

کمیشن کا کہنا ہے کہ یہ 2 حکومتوں کے درمیان طے پانے والے معاہدوں سے متعلق تحفظ شدہ معاملہ ہے جس کی حتمی منظوری کا اختیار صرف متعلقہ حکومتوں کے پاس ہے۔

پی ٹی اے چیئرمین نے میڈیا کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے انکشاف کیا کہ یو فون اور ٹیلی نار پاکستان کے انضمام کے بعد برانڈ نیم کی تبدیلی سے متعلق معاملہ محض ریگولیٹری سطح پر حل نہیں کیا جا سکتا کیونکہ اس میں دونوں حکومتوں کی سطح پر کی گئی پرانی اور بین الحکومتی عہد و پیمان شامل ہیں۔

سینٹ کمیٹی میں اہم پیشرفت

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام کے اجلاس کے دوران سیکریٹری آئی ٹی و ٹیلی کام نے بتایا کہ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن موبائل لمیٹڈ نے برانڈ نیم میں تبدیلی کے لیے پی ٹی اے سے رجوع کیا ہے۔

مزید پڑھیے: اسلام آباد ہائیکورٹ نے ٹیلی نار پاکستان کے یوفون میں انضمام کی منظوری دے دی

انہوں نے بتایا کہ اس معاملے پر کمپٹیشن کمیشن آف پاکستان (سی سی پی) اور پی ٹی اے کی جانب سے مختلف آرا سامنے آئی ہیں اور فی الوقت تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

سیکرٹری آئی ٹی نے واضح کیا کہ ایک عرصے سے قائم ‘یو فون’ کے برانڈ کو ‘e&’ سے تبدیل کرنے کے حوالے سے ابھی تک کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا ہے اور تمام متعلقہ حکام کے درمیان مشاورت کا عمل جاری ہے۔

مزید پڑھیں: ٹیلی نار پاکستان باضابطہ طور پر یوفون میں ضم ہوگیا

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی نے یو فون اور ٹیلی نار پاکستان کے انضمام کی روشنی میں برانڈ ری برانڈنگ کی پالیسی، اس کے ریگولیٹری اثرات اور منظوری کا باقاعدہ طریقہ کار معلوم کرنے پر تبادلہ خیال کیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ تمام قانونی و پالیسی پہلوؤں پر مکمل مشاورت کے بعد ہی آئندہ کے لائحہ عمل کا فیصلہ کیا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp