کہیں بارش اور برفباری تو کہیں تیز ہواؤں کا امکان: محمکہ موسمیات

جمعرات 2 مارچ 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

محمکہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں آج مطلع ابر آلود رہے گا۔ اسلام آباد میں مطلع ابرآلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور بارش کا امکان ہے۔

موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں مطلع ابر آلود رہے گا۔ چترال، کرم، وزیرستان، دیر، سوات، بالاکوٹ اور کوہستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور برفباری متوقع ہے۔

کوہاٹ، پشاور،مردان، مانسہرہ، ایبٹ آباد، بنوں اور ڈیرہ اسماعیل خان میں بارش اورپہاڑوں پر برفباری جبکہ بالائی علاقوں میں بعض مقامات پر تیز بارش کا امکان ہے۔

پنجاب کے بیشتر اضلاع میں مطلع ابر آلود رہنے کا جبکہ مری، گلیات سمیت خطہ پوٹھوہار، گوجرانوالہ، لاہور، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ میں آج بادل برسیں گے۔

سیالکوٹ، نارووال، گجرات، ڈی جی خان،فیصل آباد، سرگودھا، میانوالی اور بھکر میں بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

کوئٹہ، ژوب، زیارت، چمن، سبی، خضدار، قلات، نصیرآباد، بارکھان، پنجگور، کیچ، دالبندین اور نوکنڈی میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محمکہ موسمیات کے مطابق سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہےگا۔ سکھر، لاڑکانہ اور گرد و نواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔

آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی توقع جبکہ کشمیر میں بعض مقامات پر تیز بارش کا امکان ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پنجاب میں اسٹروک مینجمنٹ پروگرام، فالج کے مریضوں کے لیے نئی زندگی کی نوید

سرمد کھوسٹ کی فلم ’لالی‘ ، پاکستان کی پہلی مکمل فیچر فلم نے عالمی سینما میں دھوم مچا دی

بنگلہ دیش نے بھارتی اسپائس جیٹ کو اپنی فضائی حدود استعمال کرنے سے روک دیا

ایپسٹین کے مشیروں کیخلاف مقدمہ تصفیے پر منتج، ساڑھے 3 کروڑ ڈالر کی ادائیگی پر آمادگی

مودی سرکار کے بھارت میں اقلیتیں مسلسل احساسِ محرومی اور امتیازی سلوک کا شکار

ویڈیو

ٹوڈے بائٹس رمضان فیسٹیول، ریاض میں افطار کے لیے فیملیز کی پسندیدہ منزل

پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے واقعی سنجیدہ ہے؟

وزیرستان کی کم عمر کرکٹر آئینہ جو محنت کی پچ پر کامیابی کی اننگز کھیلنا چاہتی ہیں

کالم / تجزیہ

مجھے سب ہے یاد ذرا ذرا

عماد وسیم کی دوسری شادی پر ہنگامہ کیوں؟

بنگلہ دیشی الیکشن، اور سونے کی درست ترتیب