پی ٹی آئی کی سیاسی سرگرمیوں پر غیر اعلانیہ پابندی،پشاور ہائیکورٹ نے چیف الیکشن کمشنر کو طلب کرلیا

جمعہ 1 دسمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف کو عام انتخابات کے لیے انتخابی مہم، ورکرز کنونشن اور جلسوں کی اجازت نہ دینے پر پشاور ہائی کورٹ نے چیف الیکشن کمشنر پاکستان کو ذاتی حیثیت میں عدالت کے سامنے پیش ہونے کا حکم دیا۔ عدالت چیف سکریٹری خیبر پختونخوا کو بھی طلب کر لیا۔

پشاور ہائی کورٹ کے 2 رکنی بینج نے عدالتی فیصلے کے باوجود بھی تحریک انصاف کو جلسے اور ورکرز کنویشن کرنے کی اجازت نہ دینے کے خلاف توہین عدالت درخواست کی سماعت گزشتہ دنوں کی تھی جس کا تفصیلی تحریری حکم نامہ  آج جاری کر دیا۔

توہین عدالت کا معاملہ

پشاور ہائیکورٹ نے تحریری حکم نامے میں الیکشن کمیشن کے کردار پر سوال اٹھایا ہے۔ عدالت نے حکمنامے میں لکھا ہے کہ الیکشن کمیشن بتائے پی ٹی آئی کو اجازت نہ دینے پر کیا نگران حکومت کے خلاف کوئی ایکشن لیا گیا۔ یہ بھی بتائے کہ الیکشن ضابطہ اخلاق پر پی ٹی ائی عمل کر رہی ہے یا نہیں۔ نیز کہ دیگر سیاسی جماعتیں جلسے کر رہی ہیں صرف تحریک انصاف کو اجازت نہیں دی جا رہی ہے۔

تحریری حکم نامے میں لکھا ہے کہ سماعت کے دوران ضلعی انتظامیہ اور پولیس افسران عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔ ایڈینشل کمشنر پشاور ثانیہ صافی نے عدالت کو تصدیق کی تحریک انصاف کی جانب سے ورکرز کنونشن کی اجازت کے لیے درخواست موصول ہوئی ہے۔ جبکہ پشاور میں لاگو دفعہ 144 کا بھی خاتمہ ہو گیا ہے۔ مزید بتایا کہ ضلعی انتظامیہ قانون کے مطابق درخواست پر اجازت دینے کے حوالے سے فیصلہ کرے گی۔

تحریری حکمنامے میں مزید لکھا ہے کہ ایس پی رورل نے پی ٹی آئی وکیل کے گھر پر پولیس چھاپے کی ترید کر دی۔ ایس پی نے عدالت کو بتایا کہ پولیس نے پیسکو ٹیم کو سیکیورٹی فراہم کی دی جو بجلی چوری کے خلاف کاروائی کر رہی تھی۔

ایس ایس پی پشاور نے عدالت کو بتایا کہ  9مئی کے پرتشدد واقعات کے بعد پولیس لا اینڈ آرڈر صورت حال کو برقرار کرنے کے لیے سرگرم ہے۔

عدالت نے چیف الیکشن کمشنر کو ذاتی حیثیت میں عدالت کے سامنے پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔ اور حکم نامے میں لکھا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر عدالت کے سامنے پیش ہوکر بتائے کہ وہ خیبر پختونخوا کی صورت حال سے کتنا واقف ہے۔ عدالت نے چیف سکریٹری خیبر پختونخوا کو بھی پیش ہونے کا حکم دیا۔ کیس کی سماعت 7 دسمبر کو ہو گی۔

یاد رہے کہ پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دی تھی جس پر جلسے کرنے اجازت دی تھی۔ عدالتی حکم کے باوجود جلسے اور ورکرز کنویشن کی اجازت نہ ملنے پر تحریک انصاف نے توہین عدالت کی درخواست دی ہے۔ ختم

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شاندانہ گلزار کے بیان پر علی امین گنڈاپور کا سخت ردعمل، مبینہ لیکڈ آڈیو سامنے آگئی

میرپورخاص: مبینہ اغوا کیس کا ڈراپ سین، ہندو لڑکی نے ہندو پڑوسی سے پسند کی شادی کی

سہ ملکی سیریز: سری لنکا کا پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ

کشمیریوں کی حقِ خودارادیت کی جدوجہد میں پاکستان ساتھ کھڑا ہے، اسحاق ڈار

کوٹھیاں دھرنے کے قریب فائرنگ حادثے کو ریاستی اداروں سے منسوب کرنے کا سوشل میڈیا پروپیگنڈا ناکام

ویڈیو

پاکستانی ہر حال میں کشمیریوں کے ساتھ ہیں، شاہراہ دستور پر ارکان پارلیمنٹ اور عوام کا کشمیریوں سے اظہار یکجہتی

5 باہمت بہنوں نے روایتی ذائقوں کو روزگار کا ذریعہ بنا لیا، کوئٹہ کے رامین ریسٹورنٹ کی منفرد کہانی

چار دیواری نہ سیکیورٹی، پنو عاقل کے 105 سال پرانے تھانے میں قانون کے محافظ کیسے کام کرتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

27 اکتوبر، یوم سیاہ: بین الاقوامی قانون کیا کہتا ہے؟

تحریک انصاف : رُل تے گئے آں پر چس بڑی آئی اے

درختوں پر جھولے اچھے لگتے ہیں، لاشیں نہیں