غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث گینگ کا اہم سرغنہ گرفتار

ہفتہ 2 دسمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایف آئی اے نے کراچی کے علاقے گارڈن ایسٹ میں غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث گینگ کا اہم سرغنہ گرفتارکرتے ہوئے لاکھوں روپے مالیت کی ملکی اور غیر ملکی کرنسی برآمد کی ہے۔

ایف آئی اے اسٹیٹ بینک سرکل کراچی نے ڈپٹی ڈائریکٹر ایاز مہر کی زیر نگرانی کارروائی کے نتیجہ میں حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزم نور محمد کو گرفتار کیا ہے، جو بغیر لائسنس غیر ملکی کرنسی ایکسچینج میں بھی ملوث تھا۔

ڈائریکٹر ایف آئی اے کراچی زون زعیم اقبال شیخ کی ہدایت پر حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث عناصر کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران اس حالیہ کارروائی میں ملزم سے 26 سو امریکی ڈالر، 6 سو 50 یو اے ای درہم اور 31 لاکھ روپے بھی برآمد کیے ہیں۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزم نور محمد سے 2 عدد موبائل فونز، ہنڈی حوالہ سے متعلق پیغامات، متعدد ہنڈی حوالہ کے رجسٹرز بھی برآمد کیے گئے ہیں، جس سے متعلق ملزم ایف آئی اے حکام کو مطمئن نہیں کر سکا، ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

          کپتانی کا خبط: سیاست سے کھیل تک

64 سال کی عمر میں بھی ٹام کروز اتنے فِٹ کیسے ہیں؟ اداکار نے اپنی فٹنس کا راز بتا دیا

امریکی بحری ناکہ بندی دوبارہ نافذ، ایران میں متعدد فوجی اہداف پر حملے

پاک فوج ملک کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کر رہی ہے، مولانا کا بیان انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہے، پشاور کے شہری

شمالی پہاڑی علاقوں میں بارشوں کی پیشگوئی، گلیشیئر پگھلنے اور سیلاب کا خدشہ، متعدد سڑکیں بند

ویڈیو

پاک فوج ملک کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کر رہی ہے، مولانا کا بیان انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہے، پشاور کے شہری

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

کالم / تجزیہ

          کپتانی کا خبط: سیاست سے کھیل تک

طوفانی بولنگ اور ماجد خان کی دلیری

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی