امریکی بحری ناکہ بندی دوبارہ نافذ، ایران میں متعدد فوجی اہداف پر حملے

بدھ 15 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکا نے ایرانی بندرگاہوں کی بحری ناکہ بندی دوبارہ شروع کرتے ہوئے ایران کے مختلف علاقوں میں فوجی اہداف پر حملوں کا نیا سلسلہ شروع کر دیا ہے، جس کے بعد خلیجی خطے میں کشیدگی مزید بڑھ گئی ہے۔

امریکی سینٹرل کمان یعنی سینٹ کام کے مطابق امریکی افواج نے 7 گھنٹے پر محیط کارروائی کے دوران آبنائے ہرمز اور ایران کے ساحلی علاقوں کے قریب درجنوں فوجی اہداف کو نشانہ بنایا۔

یہ بھی پڑھیں: ایران کو بڑی حد تک ’پتھر کے دور‘ میں پہنچا دیا، ٹرمپ کا دعویٰ

ان حملوں میں میزائل اور ڈرون تنصیبات، بحری اثاثے اور ساحلی دفاعی نظام شامل تھے، یہ کارروائی ایرانی بندرگاہوں سے آنے اور جانے والے بحری جہازوں کی ناکہ بندی دوبارہ نافذ کیے جانے کے چند گھنٹے بعد کی گئی۔

ایرانی میڈیا کے مطابق صوبہ ہرمزگان کے شہر سیریک، بامپور، چابہار، بندر عباس، اہواز اور جزیرہ قشم سمیت مختلف علاقوں میں دھماکوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

دوسری جانب الجزیرہ کے مطابق ایران کی پاسداران انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے کویت اور بحرین میں امریکی ہتھیاروں کو تباہ کر دیا ہے، تاہم اس دعوے کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہو سکی۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فوکس نیوز سے گفتگو میں دعویٰ کیا کہ امریکا اور ایران کے درمیان منگل کو مذاکرات ہوئے، تاہم انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ ایران پر امریکی حملے اس وقت تک جاری رہیں گے جب تک وہ اسے کافی قرار نہ دیدیں۔

مزید پڑھیں: ایران میں فوجی تنصیبات پر مزید امریکی حملے، تہران کا خطے میں امریکی اڈوں اور تنصیبات کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

صدر ٹرمپ نے آبنائے ہرمز سے گزرنے والے بحری جہازوں پر 20 فیصد ٹیرف عائد کرنے سے متعلق اپنے سابقہ بیان سے بھی پسپائی اختیار کرتے ہوئے کہا کہ اس کے بجائے خلیجی ممالک امریکا میں سرمایہ کاری کریں گے۔

ادھر امریکی محکمہ خزانہ نے ایران کے خلاف نئی پابندیوں کا اعلان کرتے ہوئے متعدد افراد، اداروں اور بحری جہازوں کو پابندیوں کی فہرست میں شامل کر لیا ہے۔

اس دوران غزہ پر اسرائیلی حملوں میں کم از کم 7 فلسطینی جاں بحق ہو گئے، جبکہ اسرائیلی سیکیورٹی کابینہ نے مقبوضہ مغربی کنارے میں 34 نئی غیر قانونی یہودی بستیوں کے قیام کے لیے 434 ملین ڈالر بجٹ کی منظوری بھی دے دی ہے۔

 

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مولانا فضل الرحمان شہدا سے متعلق بیان پر معافی مانگیں، فتح میاں خیل کا مطالبہ

          کپتانی کا خبط: سیاست سے کھیل تک

64 سال کی عمر میں بھی ٹام کروز اتنے فِٹ کیسے ہیں؟ اداکار نے اپنی فٹنس کا راز بتا دیا

پاک فوج ملک کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کر رہی ہے، مولانا کا بیان انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہے، پشاور کے شہری

شمالی پہاڑی علاقوں میں بارشوں کی پیشگوئی، گلیشیئر پگھلنے اور سیلاب کا خدشہ، متعدد سڑکیں بند

ویڈیو

پاک فوج ملک کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کر رہی ہے، مولانا کا بیان انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہے، پشاور کے شہری

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

کالم / تجزیہ

          کپتانی کا خبط: سیاست سے کھیل تک

طوفانی بولنگ اور ماجد خان کی دلیری

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی