پاکستان اور مالدیپ کا دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق

ہفتہ 2 دسمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان اور مالدیپ نے اعلیٰ سطح کے مکالمے اور بالخصوص اقتصادی، تجارتی، ثقافتی اور سیاحت کے شعبوں میں باہمی طور پر فائدہ مند تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔

یہ بات نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ اورجمہوریہ مالدیپ کے صدر ڈاکٹر محمد معیزو کے درمیان دبئی میں کوپ 28 گول میز کانفرنس کے موقع پر دوطرفہ ملاقات کے بعد جاری بیان میں بتائی گئی ہے۔

وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے مالدیپ کے صدر کا عہدہ سنبھالنے پر ڈاکٹر محمد معیزو کو مبارکباد دی۔ دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور مالدیپ کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے، دونوں ممالک کے عوام کے درمیان موجود خیر سگالی سے فائدہ اٹھانے کا عزم ظاہر کیا۔

پاکستان اور کویت کے درمیان اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کے 7معاہدوں اور 3مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط

دونوں رہنماؤں نے اعلیٰ سطح کے مکالمے اور باہمی طور پر فائدہ مند بالخصوص اقتصادی، تجارتی، ثقافتی اور سیاحت کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔

دونوں رہنماؤں نے موسمیاتی تبدیلی اور کلائمیٹ جسٹس کے حوالے سے نتیجہ خیز نتائج پر پیش رفت کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے موسمیاتی تبدیلیوں کا مقابلہ کرنے کے لیے باہمی تعاون کو آگے بڑھانے پر اتفاق کیا اور مینگرووز اور دیگر موسمیاتی مزاحمتی پودوں کی شجرکاری کے شعبے میں مہارت کے اشتراک پر تبادلہ خیال کیا۔

وزیراعظم نے مالدیپ کے صدر کو پاکستان کی جانب سے مالدیپ کی حکومت اور عوام کو مکمل حمایت کا یقین دلایا۔

وزیراعظم نے علاقائی تعاون کے ذریعے جنوبی ایشیا میں امن اور ترقی کو فروغ دینے کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔

مالدیپ کے صدر نے پاکستان کی حکومت اور عوام کی جانب سے پرتپاک جذبات کا اظہار کرنے پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

گرین پاکستان انیشیٹو: چولستان میں بنجر زمینوں کو قابل کاشت بنانے کے لیے مؤثر اقدامات جاری

نئے صوبے ضروری مگر بہتر طرز حکمرانی بھی ناگزیر، کراچی کے شہریوں کی رائے

مظفرآباد ڈویژن اور مہاجرین کے حلقوں میں بھرپور انتخابی سرگرمیوں کے بعد پولنگ، عوام کا جمہوری نظام پر بھرپور اعتماد

آزاد کشمیر میں انتخابات کا دوسرا مرحلہ: مظفرآباد ڈویژن اور مہاجرین کے حلقوں میں پولنگ جاری، سخت سیکیورٹی انتظامات

پاکستان میں نئے صوبے بنانے کا فارمولا کیا ہونا چاہیے؟

ویڈیو

گرین پاکستان انیشیٹو: چولستان میں بنجر زمینوں کو قابل کاشت بنانے کے لیے مؤثر اقدامات جاری

نئے صوبے ضروری مگر بہتر طرز حکمرانی بھی ناگزیر، کراچی کے شہریوں کی رائے

سمندر میں شکاری خود شکار بن گیا؟ آکٹوپس نے شخص کو دبوچ لیا، حیران کن ویڈیو سامنے آگئی

کالم / تجزیہ

جاوید میانداد کی ایک ناقابل فراموش اننگز کا تذکرہ

غزہ کے بچوں کی دلدوز شاعری   

پاکستان کویت شراکت داری کا نیا دور